چنگان اوشان X7 جلد لانچ کر دی جائے گی 🚖

0 17,488

چنگان پاکستان ایک نئی گاڑی اوشان  X7لانچ کرنے جا رہی ہے۔ ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی دسمبر 2021 میں یہ گاڑی لانچ کرے گی۔

اگر آپ کو یاد ہو تو رواں سال کے اوائل میں چنگان پاکستان نے ٹرائلز اور ٹیسٹنگ کے لیے بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی گاڑیوں کے سی بی یو یونٹس درآمد کیے تھے جن میں چنگان UNI-T، چنگان UNI-K اور چنگان اوشان X7 شامل تھیں۔

چنگان پاکستان نے ان تینوں گاڑیوں کی ٹیسٹنگ کے بعد اوشان X7 کو لانچ کرنے کا ٖفیصلہ کیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ بقیہ دو گاڑیو کو کب لانچ کیا جائے گا۔

اوشان X7 کے انترنیشنل فیچر و دیگر خصوصیات

انجن اور ٹرانسمیشن

اوشان X7 میں 1500 سی سی بلیو کور ٹربوچارجڈ انجن دیا گیا ہے جو 178 ہارس پاور اور 245Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں دو ٹرانسمیشن آپشنز 6 سپیڈ مینوئل اور 7 سپیڈ DCT دی گئی ہیں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے فرںٹ کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو ہیگزاگونل گرِل اور اس پر لگی ہوئی نالی دار سٹرپس نظر آتی ہیں۔ یہ سٹرپس بائیں سے دائیں نیچے کی طرف بڑھتی ہیں۔ گاڑی کی ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس کافی خوبصورت ہیں جن کی اندرونی ساخت سادہ ہے۔ پیمائش کی بات کی جائے تو گاڑی کی لمبائی 4705 ملی میٹر،چوڑائی 1860 ملی میٹر اونچائی 1720 ملی میٹر جبکہ وہیل بیس 2780 ملی میٹر ہے۔

گاڑی کے سائیڈ پروفائل پر نمایاں کریکٹر لائن نظر آتی ہے جو ہیڈ لائٹس سے شروع ہو کر رئیر لائٹس پر ختم ہوتی ہے۔ چھت کا ڈیزائن بھی سادہ ہے۔ گاڑی میں 20 انچ کے الائے ویلز دئیے ہیں۔

انٹیرئیر

اوشان X7 میں ملٹی فنکشن سٹیرنگ وہیل اور پاور ونڈوز دی گئی ہیں۔ ڈرائیور اور پیسنجر سیٹس ہوا دار، ہیٹڈ اور الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل ہیں۔ گاڑی میں ایک ایل سی ڈی پینل بھی نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں نیوی گیشن، بلوٹوتھ، اِموبلائزر، کی لیس انجن سٹارٹ، سنٹر لاک اور الیکٹرک ٹرنک جیسے فیچر بھی نظر آتے ہیں۔

سیفٹی

گاڑی میں ڈرائیور، پیسنجر، فرنٹ، رئیر اور سائیڈ ائیر بیگز دئیے گئے ہیں۔ دیگر سیفٹی فیچرز میں ABS، EBD، بریکس اسسٹ، پینارامک کیمرہ، ٹریکشن کنٹرول، اور ہِل سٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز شامل ہیں۔

چنگان پاکستان ٹیسٹ کیلئے درآمد کیے جانے والے سی بی یو یونٹ کے علاوہ مزید سی بی یو یونٹس در آمد نہیں کر رہی یعنی کمپنی لوکل مارکیٹ میں گاڑی کے سی کے ڈی یونٹس فروخت کرے گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.