چنگان اوشان X7 لانچ کر دی گئی

0 850

انتظار ختم ہوا! چنگان نے پہلی نئی کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 پاکستان میں لانچ کر دی ہے۔ تمام چنگان ڈیلرشپس پر گاڑی کی نمائش بھی کر دی گئی ہے۔

ویرینٹس

چنگان نے گاڑی کے دو ویرینٹس اوشان X7 کمفرٹ اور اوشان X7 فیوچرسینس، لانچ کیے ہیں۔ ان میں سے کمفرٹ ویرینٹ 7 سیٹر ہے جبکہ اوشان X7 فیوچرسینس 5 سیٹر ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 5 سیٹر اوشان میں زیادہ فیچرز دئیے گئے ہیں۔

دونوں ویرینٹس کی تصاویر ذیل میں دی گئی ہیں۔ نیلے رنگ کی 5 سیٹر اوشان X7 فیوچر سینس ہے جبکہ سفید رنگ کی دوسری گاڑی 7 سیٹر کمفرٹ ویرینٹ ہے۔

جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں ویرینٹس بالکل ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ اگر آپ ان دونوں ویرینٹس کو سڑک پر دیکھتے ہیں تو آپ ان میں فرق نہیں کر سکتے۔ دونوں ویرینٹس کے ایکسٹیرئیر میں صرف آٹومیٹک ڈرائیونگ ریڈار اور فرنٹ پر پارکنگ سینسرز کا فرق پایا جاتا ہے۔ اگر آپ ان کو دیکھتے ہیں، تو ہی آپ ان دونوں ویرینٹس میں فرق جان سکتے ہیں۔

دونوں ویرینٹس میں دئیے جانے والے فیچرز میں کیا فرق ہے اور ان کی قیمتیں کیا ہیں؟ ہمارے آنے والے بلاگز میں اوشان X7 کی قیمت، فیچرز اور خصوصیات اور بکنگ کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔

مقابلہ

اوشان  X7فیوچرسینس مارکیٹ میں دیگر 5 سیٹوں والے کراس اوور سے مقابلہ کرے گا۔ جن میں کِیا سپورٹیج، ہیونڈائی ٹوسان،MG  ایچ ایس، پروٹون X70، ہیوال جولین، ہیوال H6 وغیرہ شامل ہیں۔

اسی طرح اوشان X7 مارکیٹ میں موجود دیگر 7 سیٹر گاڑیوں کا مقابلہ کرے گی جن میں ٹویوٹا فارچیونر اور DFSK گلوری 580 پرو شامل ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں نئی ​​گاڑی متعارف کروانے کا کامیاب طریقہ چنگان پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔ کمپنی مناسب قیمتوں پر بہترین فیچرز کے ساتھچ جدید ترین گاڑیاں لاتی ہے۔ چنگان کی پہلی ڈومیسٹک کار، چنگان ایلسوین شروع میں ایک کم درجے کی کار تھی لیکن اب مارکیٹ میں مقبول ترین کاروں میں سے ایک ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ چنگان کی دوسری کار بھی اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

آپ کو یہ گاڑی کیسی لگی؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.