چیری پاکستان کا چنگان کو کھلا چیلنج
چیری پاکستان نے دسمبر 2021 میں کراچی میں 2 ایس یو ویز کی رونمائی کی۔ اس کے بعد کمپنی کی جانب سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں آئی اور اب چنگان پاکستان کی جانب سے اوشان X7 کی لانچ کے بعد چیری نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے چنگان کو کھلا چیلنج دیا ہے۔
چند روز قبل چنگان پاکستان نے اپنی پہلی کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 لانچ کی۔ اُسی دن چیری پاکستان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک اچھا اقدام تھا لیکن غیر معمولی نہیں!”
اس پوسٹ میں سِگنیچر چیری گرل کو نمایاں کیا گیا ہے جس میں صارفین سے کہا گیا ہے کہ انتظار کریں، اچھی چیزیں انہی کو ملتی ہیں جو انتظار کرتے ہیں!”۔
اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرسٹ چیری کراس اوور ایس یو وی، چیری ٹیگو 8 پرو جلد لانچ ہونے والی ہے۔ گاڑی کے فیچر و دیگر خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔
چیری ٹیگو 8 پرو
گاڑی میں 1600 سی سی TGDi انجن دیا گیا ہے جو 194.4 ہارس پاور اور 290Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں 7 سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمشن کے ساتھ 3 ڈرائیونگ موڈز (نارمل، ایکو، سپورٹ) دئیے گئے ہیں۔
ایکسٹیرئیر فیچرز کی بات کی جائے تو یہاں آٹومیٹک ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، ایل ای ڈی ڈی آر ایل، ایل ای ڈی ریئر لیمپس، پینورامک سن روف، روف ریلز، فرنٹ اینڈ رئیر بون لیس وائپرز اور 18 انچ کے الائے ویلز نظر آتے ہیں۔
چیری ٹیگو 8 پرو ایک 7 سیٹر کار ہے جس میں FAUX لیدر سیٹسں ہیں۔ ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجر سیٹس 6 وے الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل ہوتی ہے۔ کار میں سمارٹ کی انٹری، انجن پُش اسٹارٹ، 12.3 انچ TFT میٹر کلسٹر ڈسپلے، 10.25 انچ انفوٹینمنٹ سکرین اور رئیر AC وینٹس کے ساتھ ڈوئل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول بھی دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گاڑی میں بہت سے سیفٹی فیچرز بھی شامل ہیں جن میں 6 ایئر بیگز، کروز کنٹرول، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز، 360 کیمرہ، TPMS (ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم)، EBD کے ساتھ ABS، آٹومیٹک ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم (ADAS)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP)، ہل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HAC)، اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول (HDC) شامل ہیں۔
چیری پاکستان اپنی ہلی کراس اوور پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ کمپنی بہت جلد چیری ٹیگو 8 پرو کی قیمتوں کا اعلان اور گاڑی کی رونمائی بھی کرے گی۔ آپ اس کراس اوور کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔