چیری ٹیگو 8 پرو اور 4 پرو آگئیں
مہینوں کے انتظار اور قیاس آرائیوں کے بعد چیری پاکستان نے آخرکار اپنی پہلی دو کراس اوور ایس یو ویز ٹیگو 8 پرو اور 4 پرو کراچی میں ایک ڈیجیٹل لانچ کی تقریب کے دوران لانچ کر دی ہے۔ ٹیگو 8 پرو نے باضابطہ طور پر 7 سیٹر کراس اوور سیگمنٹ میں شمولیت اختیار کر لی ہے جبکہ 4 پرو کسی حد تک غیر سرکاری طور پر 5 سیٹوں والے کراس اوور کلب میں شامل ہو گیا ہے۔
چیری، گندھارا نیسان لمیٹڈ (GNL) کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے ٹیگو 8 پرو اور 4 پرو کراس اوور ایس یو ویز کو مقامی طور پر تیار کر رہا ہے۔ ٹیگو 8 پرو کے یونٹس پہلے ہی ڈیلرشپس پر ڈسپلے کے لیے کے لیے روانہ کر دئیے گئے ہیں۔ ٹیگو 4 پرو کے یونٹس اپریل کے پہلے ہفتے میں ڈیلرشپ پر ہوں گے۔
چیری نے دونوں گاڑیوں کی آفیشل قیمتوں کا انکشاف کیا ہے اور دونوں کراس اوور کے لیے بکنگز کھول دی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے خریدار ٹیگو 8 پرو دیکھنے اور بُک کروانے کے لیے چیری کی ڈیلرشپ پر جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چیری ٹیگو 4 پرو کے لیے آپ ابھی کار بک کر سکتے ہیں لیکن اسے باقاعدہ طور پر دیکھنے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔
چیری ڈیلرشپ
کمپنی نے پانچ شہروں میں چھ ڈیلرشپ کے اپنے نیٹ ورک کا اعلان کیا ہے: لاہور، کراچی، اسلام آباد، گجرات اور ملتان۔
سٹی ڈیلرشپ ایڈریس رابطہ نمبر
لاہور چیری سٹی 445، شادمان جیل روڈ 4326735-0300
لاہور چیری گلبرگ 120-E1، حالی روڈ۔ گلبرگ 3 0322-4334661
کراچی چیری کلفٹن پارک ٹاورز، کلفٹن 0300-8280007
اسلام آباد چیری سینٹرل ایسٹ سروس روڈ،
کورال انٹر چینج، اسلام آباد ایکسپریس وے 0333-5340269
گجرات نیئر مالز، گورالہ، جی ٹی روڈ 0309-7776417
ملتان چیری ملتان نزد ڈائیوو ٹرمینل، خانیوال روڈ 0302-6690000
مقابلہ
ٹیگو 8 پرو کا مقابلہ 7 سیٹر چنگان اوشان X7 کمفرٹ، DFKS گلوری 580 پرو، کِیا سورینٹو اور ٹویوٹا فارچیونر سے ہوگا جبکہ ٹیگو 4 پرو کِیا سٹونک، MG HS اور پیجو 2008 کو ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔
چیری ایس یو ویز آپ کو کیسی لگ رہی ہیں؟ دونوں گاڑیوں کیلئے آپ کے ابتدائی تاثرات کیا ہیں؟ آپ کون سی گاڑی کا انتخاب کریں گے؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔