چیری گاڑیوں قیمتوں میں اگست تک اضافہ نہیں ہوگا

0 2,084

ملک میں معاشی صورتحال خراب ہونے کے بعد اس وقت جب زیادہ تر کار کمپنیز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، گندھارا نیسان لیمیٹڈ (GNL) نے اگست تک قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگست 2022 کے ڈیلیوری کے وقت کے ساتھ پہلے سے بک شدہ چیری کراس اوور کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرے گی۔ تفصیلات یہ ہیں۔

قواعد و ضوابط

گندھارا نے مندرجہ ذیل شرائط و ضوابط کے ساتھ صارفین کیلئے قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

  • صرف ان صارفین کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا جن کی گاڑیوں کا ڈلیوری ٹائم کا وقت اگست 2022 ہے۔
  • یہ آفر صرف ایکس فیکٹری پرائس پر ہے (بغیر فریٹ اور انشورنس چارجز اور ایڈوانس انکم ٹیکس)۔
  • یہ آفر اُن بکنگز کے لیے ہے جن کی مکمل ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر کسی بھی رقم کی ادائیگی نامکمل ہے تو وہ 27 جون تک گنداھارا نیسان لیمیٹڈ کو جمع کروانے کی ضرورت ہے۔
  • ڈیلیوری کے وقت لاگو کوئی بھی سرکاری ٹیکس کسٹمر کو ادا کرنا ہوں گا۔

اگر آپ نے چیری ٹیگو 8 پرو یا چیری ٹیگو 4 پرو بک کرائی ہے اور آپ کی بکنگ مندرجہ بالا شرائط کو پورا کرتی ہے تو ڈالر ریٹ، فریٹ یا شپنگ کی لاگت میں کسی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔ یعنی آپ کو اپنی کار اس قیمت پر ملے گی جس قیمت پر آپ نے کار بُک کی تھی۔

آپ اپنی بکنگ پر بات کرنے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے قریبی چیری ڈیلرشپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

چیری کراس اوورز کی موجودہ قیمتیں

چیری کراس اوور کی موجودہ ایکس ​​فیکٹری قیمتیں یہ ہیں۔

چیری ٹیگو 8 پرو       6599000 روپے

چیری ٹیگو 4 پرو       4599000 روپے

بکنگ

کمپنی نے اکتوبر 2022 کے بعد بکنگ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گندھارا نیسان لیمیٹڈ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے شروع میں شرائط و ضوابط اور عارضی قیمت کے بارے میں بتائیں گے۔

اگست تک ڈیلیوری ٹائم کے ساتھ مکمل ادائیگی کے آرڈرز کے لیے چیری کار کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کے کمپنی کے فیصلے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.