یاماہا اور سوزوکی کا امتزاج انوکھی بائک – اونر ریوئیو

0 4,929

سوزوکی اور یاماہا یقیناً پاکستانی بائیک مارکیٹ کے نمایاں نام ہیں، لیکن حال ہی میں ہمیں ایک بائیک کی دلچسپ موڈفیکیشن کی معلومات ملی، جس میں دونوں برانڈز کا امتزاج شامل ہے۔ آئیے اس موڈیفائیڈ بائیک کی تفصیلات جانتے ہیں۔

میک اور ماڈل

پہلے یہ ایک 2017 یاماہا YBR G تھی اور اونر نے اسے سوزوکی کِٹس کے ساتھ موڈیفائی کرنے کا ارادہ کیا۔ جیسا کہ ہر موڈیفیکیشن کے پیچھے کچھ پس منظر ہوتا ہے، اونر نے بتایا کہ اس کے پاس پہلے سے ایک GS150 موجود تھی اور وہ کچھ الگ کرنا چاہتا تھا۔ چونکہ یاماہا بائیکس کو موڈیفائی کرنے کے لیے کم ہی منتخب کیا جاتا ہے، اس لیے اس نے اس کا انتخاب کیا۔

اونر کا مقصد تھا کہ وہ اسے ایک روزمرہ چلنے والی بائیک بنائے جو دیکھنے میں سپورٹ بائک بھی لگے لیکن کمفرٹ، اعتماد، اور بریکنگ کی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

موڈیفیکیشن

جب اس بائک کے پہلا اونر نے اسے پاک ویلز کی لِسٹنگ سے خریدا تھا، تو یہ کم مائلیج والی بائک تھی۔ یعنی کہ یہ صرف 30000 کلومیٹر چلی ہوئی اور یہ پہلے ہی اچھی حالت میں تھی۔ اس کے دوسرے اونر نے اس کے ٹینک کو GS150 سے تبدیل کیا، اصل شاکس اور فٹنگز بھی بدلی گئیں۔ اس کی لمبی رئیر ٹیل کو کاٹا اور سیٹ کی پوزیشننگ، بشمول سیٹ کور کو بھی بہتر بنایا گیا۔

بائک کے پچھلے اور اگلے ٹائر پروفائلز کو بھی موڈیفائی کیا گیا، جسے ٹیوب لیس ٹائروں میں تبدیل کر دیا گیا۔ پچھلا ٹائر FT20 ٹریل 120/19/18 سے تھا اور اگلا ٹائر ڈائمنڈ 100/19/18 سے، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 16000 اور 6000 روپے تھیں۔

اس کے علاوہ انجن میں صرف ایئر انٹیک کو تبدیل کیا گیا، جس سے پک اپ میں 10 فیصد بہتری آئی اورمیں کمی ہوئی۔

دیکھ بھال

جب اس بائیک کو خریدا گیا تو اسکی فیول ایوریج 40 سے 45 کلومیٹر فی لیٹر تھی۔ اب یہ تقریباً 30 سے 35 کلومیٹر فی لیٹر دیتی ہے۔ مینٹیننس، جس میں انجن آئل کی تبدیلی اور ٹیوننگ شامل ہے، اس کی قیمت 3000 روپے ہے، جو کافی مناسب لگتی ہے۔

قیمت

جب یہ بائیک خریدی گئی، تو اس کی قیمت 235000 روپے تھی جبکہ موڈیفیکیشن پر، بشمول ٹائرز، 60000 سے 70000 روپے خرچ ہوئے۔ لہذا، اگر آپ اپنی روزمرہ کی بائیک میں اسٹائل اور آرام کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں، تو پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں متعدد آپشنز دستیاب ہیں۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.