سٹی بمقابلہ ایلسون – بیس ویرینٹس کا موازنہ

0 1,961

نئی ہنڈا سٹی لانچ ہونے کے بعد اس گاڑی کے تمام فیچرز اور دیگر خصوصیات بھی سامنے آچکی ہیں جس کے بعد ہم اس گاڑی کے بیس ویرینٹ کا موازنہ ایلسون کے بیس ویرینٹ کے ساتھ کریں گے۔

انجن اور ٹرانسمشن:

ہنڈا سٹی کی بات کی جائے تو اس میں 1200 سی سی SOHC i-VTEC انجن دیا گیا ہے جو کہ 88 ہارس پاور اور 110Nm  ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دوسری جانب چنگان ایلسون 1370 سی سی DOHC In-Line 4 Cylinder, MPFI جو 99 ہارس پاور اور Nm135 ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہنڈا نے اپنی گاڑی میں 5 سپیڈ مینوئل انجن جبکہ چنگان نے شفٹ ریمائنڈر ٹرانسمشن کے ساتھ 5 سپیڈ مینوئل انجن دیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایلسون میں بڑا انجن دیا گیا ہے جو ہارس پاور، ٹارک اور ٹرانسمشن میں سٹی کئی گناہ بہتر ہے۔

ایکسٹیرئیر:

ہنڈا سٹی میں ڈوول بیرل ہیلوجن ہیڈ لائٹس دی گئی ہیں جبکہ ایلسون میں الیکٹرونک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ پروجیکٹر ہیڈلیمپس دئیے گئے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں ہیلوجن رئیر ہیڈ لائٹس اور DRLs جیسے فیچرز دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ ایلسون میں فوگ لیمپس آفر نہیں کیے گئے۔ اسی طرح ہنڈا سٹی میں ایک اضافی فیچر یہ بھی ہے کہ اس گاڑی میں الیکٹرک ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مررز جو کہ ایلسون میں موجود نہیں ہے۔

ہنڈا سٹی میں 15 انچ کے سٹیل ویلز کے ساتھ 15 انچ کا سپئیر ٹائر دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں 15 انچ کا الائے رِم اور ایک سپئیر ویل بھی دیا گیا ہے۔ انٹری کی بات کی جائے تو سٹی میں ٹرنک اوپنر کے ساتھ کی لیس انٹری دی گئی ہے جبکہ ایلسون میں صرف کیا لیس انٹری موجود ہے۔ ہنڈا سٹی کی گراؤنڈ کلئیرنس 171.8 ملی میٹر جبکہ ایلسون کی 158 ملی میٹر ہے۔

انٹیرئیر:

دونوں گاڑیوں میں ملٹی میڈیا سٹیرنگ بٹنز موجود ہیں۔ سٹی میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپک سٹیرنگ دیا گیا ہے جبکہ ایلسون کے الیکٹرونک سٹیرنگ میں صرف ٹِلٹ کا آپشن دیکھنے کو ملتا ہے۔ سیٹنگ کی بات کی جائے تو سٹی میں فیبرک سیٹس دیکھنے کو ملتی ہیں جبکہ ایلسون میں فاکس لیدر سیٹس دی گئی ہیں۔ اسی طرح سٹی میں 7 انچ کا کپیسٹیو ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں 7 انچ کا فلوٹنگ انفوٹینمنٹ سسٹم دیکھا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، سٹی میں ڈرائیور سیٹ ہائیٹ ایڈجسٹڑ جیسا فیچر بھی دیا گیا ہے جبکہ ایلسون میں ایسا کچھ بھی موجود نہیں ہے۔

سیفٹی:

دونوں گاڑیوں میں ڈوول ائیر بیگز، اِمموبیلائزرز اور ABS جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے جبکہ ایلسون میں EBD موجود نہیں ہے۔ دونوں سیڈانز ڈِسک اور ڈرم بریکس دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہنڈا سٹی میں رئیر کیمرے کی آپشن دی گئی ہے جبکہ ایلسون میں یہ فیچر پہلے سے ہی دیا گیا ہے۔

قیمت:

چنگان ایلسون کمفرٹ کی قیمت 2,149,000 روپے ہے جبکہ ہنڈا سٹی 1.2L مینوئل کی قیمت 2,599,000 روپے ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.