چنگان اوشان X7 پلس کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک کے بعد ایک ایس یو ویز لانچ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ چنگان پاکستان اپنی ایس یو وی اوشان X7 پلس لانچ کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ X7پلس کار کا فیس لفٹ ماڈل ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے حال ہی میں لاہور کے ڈیلرز کو گاڑی دکھائی ہے۔ جس کے بعد اب ہمارے پاس کار کی تقریب اور ڈیجیٹل لانچ کے بارے میں خصوصی معلومات موجود ہیں۔
ڈیجیٹل لانچ
ہمارے ذرائع کے مطابق آف لائن تقریب 7 فروری یعنی آج سے چار دن بعد کو ہوگی ۔ دریں اثنا، کمپنی 11 فروری 2021 کو ڈیجیٹل لانچ کرے گی۔
چنگان اوشان X7 پلس کے انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر کی خصوصی تصاویر یہ ہیں۔
تصاویر کیا کہتی ہیں؟
تصاویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گاڑی کا ایکسٹیرئیر کافی جدید ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اپنے حریف گاڑیوں سے قدرے بڑی ہے۔ سب سے نمایاں چیز اس کی بڑی فرنٹ گرِل، ایل ای ڈی DRLs اور LED ہیڈ لیمپس ہیں۔ مزید برآں، سامنے ایک ریڈار ہے، یعنی کار میں اڈاپٹیو کروز کنٹرول، لین اسسٹ، اور فرنٹ کولیژن وارننگ وغیرہ جیسے فیچرز بھی ہو سکتے ہے۔
گاڑی کے رئیر پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو ایل ای ڈی بریک لیمپ، ریورس کیمرہ اور پارکنگ سینسر نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ رئیر وائپر، ڈبل ایگزاسٹ اور شارک فن اینٹینا بھی دیا گیا ہے۔
انٹیریئر کی بات کریں تو یہاں نظر آنے والے کچھ فیچرز میں کروز کنٹرول اور اسٹیئرنگ پر آڈیو بٹنز، انفوٹینمنٹ ٹچ اسکرین، ڈیجیٹل کلائمیٹ کنٹرول، پش اسٹارٹ، الیکٹرک پارکنگ بریک، ٹرپٹرونک ٹرانسمیشن اور ری ٹریکٹیبل سائیڈ ویو مررز شامل ہیں۔ گاڑی کے اندرونی حصے کو بیج رنگ دیا گیا ہے جو پہلی نظر میں ایک سٹائلش لُک دیتا ہے۔ کار کے لانچ ہونے کے بعد ہم اس کے بارے میں مزید تفصیل سے جانیں گے۔ جن میں گاڑی کے آفیشل فیچرز اور خصوصیات شامل ہوں گے۔
تو کیا آپ اوشان X7پلس کی لانچ بارے پرجوش ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔