پنجاب یونیورسل نمبر پلیٹس کی E-Auction کا آغاز کردیا گیا

0 10,095

پنجاب ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یونیورسل نمبر پلیٹس کی E-Auction لانچ کر دی گئی ہے۔ اتھارٹی نے زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کے مالکان کو ان خصوصی پلیٹس کی طرف راغب کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ سال ان پلیٹس کو لانچ کیا تھا جن کی شکل اور سٹائل ایک جیسا تھا۔

پنجاب یونیورسل نمبر پلیٹس کا پراسیس

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےمطابق حکومت یکم اکتوبر سے پیسنجز کاروں کیلئے بولی کا آغاز کرے گی۔ نوٹیفیکیسن کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز یکم اکتوبر سے کیا جائے گا جبکہ بولی 6 نومبر کو شروع ہونے کے بعد 5 نومبر کو بند ہوگی۔

دریں اثنا، موٹرسائیکلوں کے لیے یہی عمل یکم اکتوبر سے شروع ہوگا اور 4 نومبر تک جاری رہے گا۔ اسی طرح کمرشل گاڑیوں کی نیلامی یکم اکتوبر سے شروع ہوگی اور 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ ٹویٹ کے مطابق صارفین E-Auction کے ذریعے صوبہ بھر میں آن لائن بولی لگا سکتے ہیں۔ صارفین کی آسانی کیلئے PITB کی جانب سے E-Auction اور ایپلی کے لِںکس بھی دئیے گئے ہیں۔

یونیورسل نمبر پلیٹس کی لانچ

اگست 2020 میں پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں یونیورسل نمبر پلیٹس کا آغاز کیا۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ایک ہی سیریل نمبر والی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں گاڑیاں اب 17 اگست 2020 سے ایک سیریل کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی۔

محکمہ ایکسائز نے مزید کہا کہ وہ LEA, RN, BW اور  MAسیریلز کے ساتھ پلیٹس کو ختم کر رہا ہے اور اب صوبے میں صرف ’پنجاب‘ کی نمبر پلیٹ ہوگی۔

یونیورسل نمبر پلیٹس کیلئے E-Auction ایپلی کیشن

اس کے علاوہ حکومت نے یونیورسل نمبر پلیٹس کے لیے E-Auction ایپلی کیشن بھی لانچ کی ہے۔ حکومت کے مطابق AAA سیریز کاروں اور موٹر سائیکلوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جبکہ CAA سیریز کمرشل گاڑیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔ پرکشش نمبروں کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن 23 اگست 2020 سے شروع ہوگی۔

 

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.