25 فیصد GST کے بعد 1400 سی سی اور اس سے اوپر گاڑیوں کی نئی قیمتیں

0 9,746

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے لگژری آئٹمز بشمول کاروں پر 25 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر اسمبل شدہ کاروں پر ٹیکس کی منظوری دے سی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تخمینہ لگایا ہے کہ اس سے لگ بھگ 15 بلین روپے جمع ہوں گے۔ توقع ہے کہ ایف بی آر آج یا اگلے چند دنوں میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ ایف بی آر کے ایک اہلکار نے پاک ویلز کو بتایا کہ ادارہ ابھی تک حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کا انتظار کر رہا ہے۔

جیسا کہ یہ تقریباً یقینی ہے کہ حکومت 1400 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر 25 فیصد GST لاگو کرے گی، ہم نے ان گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا تخمینہ لگایا ہے۔

1400 سی سی اور اس سے اوپر گاڑیوں کی نئی قیمتیں

ہم تمام کار کمپنیوں کی نئی قیمتیں الگ الگ شیئر کی ہیں جن کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

ٹویوٹا کی گاڑیاں

تخمینے کے مطابق ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 30 لاکھ روپے کا اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد فارچیونر لیجنڈر کی قیمت 18112000 روپے سے بڑھ کر 19186441 روپے تک ہو سکتی ہے جبکہ ٹویوٹا کرولا آلٹس گرینڈی (بلیک انٹیرئیر) کی قیمت 6998000 روپے سے بڑھ کر 7413136 روپے ہو سکتی ہے۔

اسی طرح یارس ATIV X CVT 1.5L کی قیمت 5213000 روپے سے بڑھ کر 5522246 روپے ہو سکتی ہے۔

ہنڈا کی گاڑیاں

ہنڈا سوِک ٹربو آر ایس کی قیمت میں 1948941 روپے اضافہ ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9199000 روپے سے بڑھ کر 9744703 روپے ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہنڈا HRV VTi-S کی قیمت میں 1567585 روپے اضافہ ہوسکتا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7399000 روپے سے بڑھ کر  7837924 روپے ہو سکتی ہے۔

ہیونڈائی کی گاڑیاں

ہیونڈائی ٹوسان AWD کی قیمت میں 1603602 روپے اضافہ ہو سکتا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی 8018008 روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح ایلانٹرا جی ایل ایس کی نئی قیمت 6725636 روپے ہو سکتی ہے۔

کِیا کی گاڑیاں

کِیا سپورٹیج AWD کی نئی قیمت 7716000 روپے سے بڑھ کر 8173729 روپے ہو سکتی ہے۔

چنگان کی گاڑیں

چنگان ایلسوین 1.5L DCT لیومری کی نئی قیمت 4871822 روپے ہو گی۔

پروٹون کی گاڑیاں

پروٹوں کی کراس اوور X70 کی قیمت 7190000 روپے سے بڑھ کر7616525 روپے ہو جائے گی۔

ہیوال اور بائک کی گاڑیاں

بائک BJ40 پلس کی نئی قیمت 11212924 روپے ہو سکتی ہے۔

DFSK، ایم جی اور چیری کی گاڑیاں

چیری 8 پرو کی قیمت 9850636 روپے جبکہ ایم جی ایچ ایس ایسنس کی نئی قیمت 8685381 روپے ہو سکتی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.