مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیول جولین HEV کی خصوصی تصاویر

0 26,796

اس بلاگ میں ہم آپ کے لیے سازگار انجینئرنگ کی جانب سے لانچ کی گئی مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیول جولین HEV کی خصوصی تصاویر لے کر آئے ہیں۔ اس سے قبل ہم آپ کو گاڑی کی لانچ، قیمت، بکنگ، ڈلیوری اور فیچرز و دیگر خصوصیات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کر چکے ہیں۔

ایکسٹیرئیر

مقامی طور پر تیار کردہ ہیول جولین HEV کے ایکسٹیرئیر میں دئیے گئے بیرونی فیچرز میں ایل ای ڈی الیکٹرک ہائیٹ ایڈجسٹ ایبل کے ساتھ وے ہوم لائٹنگ ہیڈ لیمپس، رئیر فوگ لائٹ سسٹم، ہائی لیول بریک لیمپ، ڈی آر ایلز، شارک فن اینٹینا، فرنٹ بونلیس وائپر، آٹومیٹک ہیڈ لیمپس اور وائپرز، پینورامک سن روف (اوپن ٹائپ)، کی لیس انٹری سسٹم، ٹرن سگنل لائٹ کے ساتھ الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل ریئر ویو مرر، ہیٹڈ اینڈ آٹو فولڈ ریرویو مرر، پرائیویسی گلاس جیسے فیچرز شامل ہیں۔

انٹیرئیر

اسی طرح گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کریں تو ذیل میں دی گئی تصاویر میں آپ کو وے مینوئلی ایڈجسٹ ایبل لیدر سٹیئرنگ وہیل، 7 انچ کلرڈ کمبینیشن انسٹرومنٹ (ایل سی ڈی)، وائرلیس چارجر، لیدر سیٹس، 6 وے الیکٹرک ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ، 4 وے مینوئل ایڈجسٹ ایبل فرنٹ پیسنجر سیٹ، پاور ہیٹڈ فرنٹ سیٹس، بٹن ٹائپ پش ٹو سٹارٹ سسٹم، کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کے ساتھ 12.3 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین، رئیر AC وینٹ کے ساتھ ڈوئل زون آٹو اے سی، الیکٹرانک انٹرنل اینٹی گلئیر ریئر ویو مرر، اینٹی پِنچ فنکشن کے ساتھ فُل پاور ونڈوز + ریموٹ کنٹرول اور لوکل ونڈو کلوزڈ جیسے فیچرز ملیں گے۔

گاڑی کی خصوصی تصاویر میں نظر آنے والے ان فیچرز کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.