ہیوال H6 ہائبڑد کی قیمت بھی سامنے آگئی
گزشتہ ہفتے آپ کو بتایا تھا کہ پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار شدہ ہائبرڈ کراس اوور ہیوال H6 HEV کا آغاز تقریباً ہو گیا ہے۔ تاہم، رپورٹس بتاتی ہیں کہ گاڑیوں کے مقامی اسمبلر سازگار انجینئرنگ نے صارفین کو گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے مبینہ طور پر اسلام آباد میں اپنے کسٹمر کو پہلی کراس اوور SUV فراہم کی، جبکہ کچھ یونٹس ملک بھر میں ڈیلرشپ پر پہنچ چکے ہیں۔ اس دوران سب سے بڑا سوال پاکستان میں ہیوال H6 HEV کی قیمت ہے۔
پاکستان میں ہیوال H6 HEV کی قیمت
سازگار انجینئرنگ نے اس کار کو 9749000 روپے کی ایکس فیکٹری قیمت میں لانچ کیا ہے۔ چونکہ یہ ایک ہائبڑڈ کار ہے، اس صورت میں یہ کافی مناسب قیمت ہے۔
بکنگ کی قیمت
کار کی بکنگ کی قیمت 1900000 روپے ہے۔ تاہم، بکنگ فی الحال بند ہے. بکنگ کھلنے کے بعد ہم آپ کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ جن لوگوں نے پہلی کھیپ حاصل کی، انھوں نے اپریل-مئی 2022 میں اس HEV کوبک کر رکھا تھا۔
مقامی طور پر تیار شدہ ہیوال H6
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سازگار نے ستمبر 2022 میں مقامی طور پر اسمبل شدہ H6 کو لانچ کیا تھا۔ کراس اوور SUV کے دو ویرینٹس T1.5 اور T2.0 متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی کے حکام نے ہمیں H6 کی تیاری کے پورے عمل کو دکھانے کے لیے ایک مکمل فیکٹری ٹور بھی کروایا اور صرف ایک ماہ بعد ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (HEV) کا آغاز یقیناً ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی اگلے سال پاکستان میں مقامی طور پر اسمبل شدہ پلگ ان ہائبرڈ لانچ کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے جو کہ ایک اور بڑی کامیابی ہوگی۔ مقامی طور پر ہائبرڈ کاروں کی اسمبلنگ بلاشبہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں انقلاب برپا کر دے گی کیونکہ یہ بالکل نیا اور اپ گریڈ شدہ مرحلہ ہو گا جو ترقی کی جانب صحیح قدم ہے۔
پاکستان میںH6 HEV کی قیمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا قیمت مناسب ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔