پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ

0 1,245

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے اور اس سے قبل یہی امید کی جا رہی تھی۔ قیمتوں میں اضافے کا اعلان رات گئے اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 147.83 روپے فی لیٹر تھی۔ یعنی پیٹرول کی قیمت میں نے 12.03 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دریں اثنا، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 9.53 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 154.15 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 144.62 روپے فی لیٹر تھی۔ اس کے علاوہ کیروسین آئل کی قیمت 116.48 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 126.56 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔ یعنی قیمت میں 10.08 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آخر میں لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.43 روپے فی لیٹر اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد قیمت 114.54 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 123.97 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

Petrol Prices

حکومت کا موقف

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ قیمتیں فی الحال 2014 کے بعد کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز سے مسلسل اضافے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کے آخری جائزے کو موخر کرتے ہوئے اوگرا کی سمری کے خلاف مشورہ دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے، حکومت نے 0% سیلز ٹیکس لگایا اور پیٹرولیم لیوی (PL) کی شرح کو بجٹ کے اہداف کے مقابلے میں کم کیا۔ ڈویژن نے دعوی کیا کہ نتیجتاً حکومت کو موجودہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کی شرحوں پر بجٹ کے حساب سے تقریباً 35 بلین روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ فنانس ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس کو کم سے کم رکھا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں پر عالمی اثرات

جیسا کہ ہم نے کل آپ کو بتایا تھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح 95 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہیں۔ تاہم، اچھی خبر یہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ آج تیل کی قیمت 92 فی بیرل تک گر گئی ہے۔ لہذا، ہم امید کر سکتے ہیں کہ اس مہینے کے آخر میں قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

پٹرول کی قیمتوں میں اس اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کے خیال میں یہ جائز ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.