ہنڈا سوک 2022 میں دئیے گئے اضافی فیچرز

0 22,643

ہںڈا سوِک 2022 عالمی سطح پر لانچ کر دی گئی ہے لیکن پاکستان میں ابھی گاڑی کی لانچ باقی ہے۔ پاکستان میں گاڑی کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ کافی زیادہ رکھی گئی ہیں۔

ہنڈا سوِک 2022 کی قیمتیں

ہنڈا سوِک 2022 کے تین ویرینٹس آئیں گے جن کی قیمتیں 50 لاکھ سے زیادہ ہیں۔

  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک ٹربو M-CVT کی قیمت – 5099000 روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک اوریل ٹربو M-CVT کی قیمت – 5399000 روپے
  • 1500 سی سی ہنڈا سوِک RS ٹربو LL-CVT کی قیمت – 6149000 روپے

گاڑی کی بکنگ کھلی ہے۔ صارفین کو کسی بھی ویرینٹ کی بکنگ کیلئے 12 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

سوِک 2022 کے تمام ویرینٹس کی قیمتیں زیادہ رکھی گئی ہیں لیکن ٹاپ ویرینٹ کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ٹاپ ویرینٹ میں ایسا کونسے فیچرز دئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں 10 لاکھ کا اضافہ پایا جاتا ہے۔

سوِک RS ٹربو میں دئیے گئے اضافی فیچرز

ہمارے ذرائع کے مطابق ہنڈا سوِک کے ٹاپ ویرینٹ میں دئیے گئے اضافی فیچرز ذیل میں تفصیل سے بیان کیے گئے ہیں۔

1- ہنڈا سینسنگ

سوِک کے ٹاپ ویریںٹ میں ہنڈا کے متعارف کردہ چند اضافی انٹیلی جنس سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں جنھیں ہنڈا سینسنگ کہا جاتا ہے۔ جس میں کولیژن مِٹیگیشن بریکنگ سسٹم، لیڈ کار ڈیپارچر مِٹیگیشن سسٹم، روڈ ڈیپارچر مِٹیگیشن سسٹم، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، لین کیپ اسسٹ، ٹریفک سائن ریکگنیشن اور آٹو ہائی بیم شامل ہیں۔

یہ تمام فیچرز ذیل میں تصاویر کی مدد سے بیان کیے گئے ہیں۔

2- 6 وے آٹومیٹک ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ

گاڑی میں 6 وے آٹومیٹک ڈرائیور سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی دی گئی ہے

3- ایمبیئنٹ لائٹنگ

نئی سوِک RS ٹربو کے فرںٹ ڈورز میں ایمبیئنٹ لائٹنگ ہوگی۔

4- 6 ائیر بیگز

ہںڈا سوِک 2022 کے بیس اور مِڈ ویرینٹس میں 4 ائیر بیگز ہوں گے جبکہ ٹاپ ویریئنٹ میں 6 ہوں گے۔

ٹاپ ویرینٹ میں مزید فیچرز بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیا نئی ہنڈا سِوک اپنی بھاری قیمت کا کوئی جواز پیش کرے گی؟ آپ کی کیا رائے ہیں؟

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.