فورلینڈ سفاری اب آسان اقساط پر بھی دستیاب ہے
آج کل گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ہی بڑی خبر نہیں ہے بلکہ کار کمپنیز کی جانب سے دی جانے والی آفرز نے بھی مارکیٹ میں کافی جوش و خروش پیدا کر رکھا ہے۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب ہم آپ کے لیے ایک اور اپ ڈیٹ لے کر آئے ہیں اور وہ یہ ہے کہ جے ڈبلیو فورلیںڈ نے اپنی ایم پی وی سفاری پر انسٹالمنٹ آفر لگا دی ہے۔
کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق 10 سیٹر اور 7 سیٹر فورلینڈ سفاری اب 12 ماہ کی آسان اقساط پر دستیاب ہے جس کے لیے گاڑی کی قیمت کا 50 فیصد پہلے ادا کرنا ہوگا۔
اس کے علاوہ کمپنی نے 7 سیٹر اور 10 سیٹر فورلینڈ سفاری کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق:
- سفاری 10 سیٹر کی قیمت میں 400000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3999000 روپے سے کم ہو 3599000 روپے ہو گئی ہے۔
- سفاری 7 سیٹر کی قیمت میں 300000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3799000 روپے سے کم ہو کر 3499000 روپے ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ گاڑی کی بکنگ کھلی ہوئی ہے جبکہ کمپنی نے فوری ڈلیوری کی آفر بھی دے رکھی ہے۔
فورلینڈ سفاری کے فیچرز اور خصوصیات
سفاری کے دونوں ویریںٹس میں 1480 سی سی 6 سپیڈ اِن لائن 4 سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ گاڑی کی لمبائی 4200 ملی میٹر، چوڑائی 1680 ملی میٹر، اونچائی 1965 ملی میٹر جبکہ وہیل بیس 270 ملی میٹر ہے۔
سیفٹی فیچرز
فورلینڈ سفاری میں ذیل میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز موجود ہیں۔
- ریورس کیمرہ
- ABSبریکنگ سسٹم
- آئسو فکس چائلڈ سیفٹی فٹنگ
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (ڈسپلے الارم موجود نہیں)
- ڈے ٹائم رننگ لائٹٓ
- ڈور اوپن پرومپٹ
- پارکنگ بریک وارننگ
- ڈرائیور سیٹ بیلٹ وارننگ
- ریئر ویو مرر ٹرن سگنل
- ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ
فورلینڈ سفاری کی قیمت میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔