سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں نیا اضافہ – سوئفٹ کی نئی قیمت 50 لاکھ روپے

0 5,556

سوزوکی نے بغیر وجہ بتائے ایک بار پھر اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اپریل 2023 سے ہوگا۔ خیال رہے کہ کمپنی نے حال ہی میں گاڑیوں اور بائکس کا پروڈکشن پلانٹ بند کیا ہے۔

تمام گاڑیوں کی نئی قیمتیں ذیل میں دی گئی ہیں۔

سوزوکی آلٹو

  • گاڑی کے بیس ویرینٹ آلٹو VXکی قیمت میں 107000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2144000 روپے سے بڑھ کر 2251000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح مِڈ ویرینٹ آلٹو VXRکی قیمت میں 125000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2487000 روپے سے بڑھ کر 2612000 روپے ہو چکی ہے۔
  • آلٹو VXR AGS کی قیمت 2665000 روپے سے بڑھ کر 2799000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 134000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
  • اسی طرح ٹاپ ویرینٹ آلٹو AGS کی قیمت 2795000 روپے سے بڑھ کر 2935000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 140000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔

سوزوکی ویگن آر

  • گاڑی کے بیس ویرینٹ ویگن آر VXR کی قیمت میں 125000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3062000 روپے سے بڑھ کر 3214000 روپے ہو چکی ہے۔
  • مِڈ ویرینٹ ویگن آر VXL کی قیمت 3248000 روپے سے بڑھ کر 3412000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 164000 روپے اضافہ ہو چکا ہے۔
  • اسی طرح گاڑی کے ٹاپ ویریںٹ ویگن آر AGS کی قیمت میں 178000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3563000 روپے سے بڑھ کر 3741000 روپے ہو چکی ہے۔

سوزوکی کلٹس

  • سوزوکی کلٹس کے بیس ویریںٹ کلٹس VXR کی قیمت میں 178000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3540000 روپے سے بڑھ کر 3718000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح مِڈ ویریںٹ کلٹس VXL کی قیمت 3889000 روپے سے بڑھ کر 4084000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں195000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • ٹاپ ویریںٹ کلٹس AGS کی قیمت میں 209000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4157000 روپے سے بڑھ کر 4366000 روپے ہو چکی ہے۔

سوزوکی سوئفٹ

سوزوکی کے نئے لانچ ہونے والے تمام ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:

  • سوزوکی سوئفٹ کے بیس ویریںٹ سوئفٹ GL MT کی قیمت میں 204000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4052000 روپے سے بڑھ کر 4256000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح مِڈ ویریںٹ سوئفٹ جی ایل CVT کی قیمت 4335000 روپے سے بڑھ کر 4574000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 219000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • گاڑی کے ٹاپ ویریںٹ GLX CVT کی قیمت میں 235000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4725000 روپے سے بڑھ کر 4960000 روپے ہو چکی ہے۔

سوزوکی راوی

  • سوزوکی راوی کی قیمت میں بھی 88000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1768000 روپے سے بڑھ کر1856000 روپے ہو چکی ہے
  • اسی طرح سوزوکی راوی w/o ڈیک کی قیمت میں 88000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1693000 روپے سے بڑھ کر 1781000 روپے ہو گئی ہے۔

سوزوکی بولان

  • سوزوکی بولان وین کی قیمت 1848000 روپے سے بڑھ کر 1940000 روپے ہو چکی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 92000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • اسی طرح سوزوکی بولان کارگو کی نئی قیمت 1944000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 1852000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 92000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.