ڈکی بھائی نے آڈی ای ٹرون GT خرید لی

0 1,657

یوٹیوب سے لے کر پرتعیش آڈی ای ٹرون جی ٹک تک، مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے بلاشبہ پاکستانی سوشل میڈیا کے میدان میں تمام مارکیٹ پلیئرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے لیے ایک نام بنایا ہے۔ انھوں نے اپنی تفریحی اور مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے گزشتہ چند سالوں میں بڑے پیمانے پر لاکھوں فالوورز حاصل کیے ہیں۔

ایک حالیہ ویلاگ میں ڈکی نے ایک ایسی خبر سنائی جس کے بعد ان کے مداحوں کے درمیان خوشی اور جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی کیونکہ ان کی ایک شدید خواہش نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے اور وہ اب لگژری کار آڈی ای ٹرون جی ٹی کے مالک بن چکے ہیں۔ ان کیلئے یہ ایک کار نہیں تھی؛ یہ ایک خواب کی تعبیر تھی جس کا انھوں نے بڑے پرجوش طریقے سے تعاقب کیا۔

ڈکی بھائی کے ویلاگ نے نہ صرف چمکتی ہوئی گاڑی کی نمائش کی بلکہ کاروں کے بارے میں ان کے جنون کو بھی بیان کیا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح انھوں نے اس خواب کو کیسے پورا کیا۔

آڈی ای ٹرون جی ٹی

اس الیکٹرک کار کی خصوصیات اورت فیچرز کی بات کریں تو اس کا الیکٹرک آؤٹ پٹ 470 ہارس پاور ہے جبکہ پیک الیکٹرک آؤٹ پٹ بوسٹ اور ٹارک بالترتیب 523 ہارس پاور اور 630 نیوٹن میٹر ہے۔ دریں اثنا، کار کا الیکٹرک ٹارک آؤٹ پٹ 640 نیوٹن میٹر ہے۔

کمپنی نے گاڑی میں 2-سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی ہے۔ یہ 4.5 سیکنڈ میں 0-100 تک پہنچ جاتی ہے۔ اس الیکٹرک کار میں بیٹری کا سائز 93.4kWh  ہے جبکہ رئیل الیکٹرک رینج 420 فی چارج ہے۔ فل چارج کیلئے 220/240 وولٹ پر 9 گھنٹے، 15 منٹ لگتے ہیں۔ تاہم، چارج کرنے کا وقت 440 وولٹ پر 1.5 گھنٹے چارج ٹائم تک کم ہو جاتا ہے۔

کار کے سائز کے بارے میں بات کریں تو یہ 196.4 انچ لمبی، 77.3 انچ چوڑی اور 55.7 انچ اونچی ہے۔

گاڑی کے دو ویریئنٹس ہیں۔ ایک ریگولر GT اور دوسرا  RSویرینٹ ہے۔ دونوں ماڈلز دو موٹرز اور 2 سپیڈ ٹرانسمیشن کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.