ٹویوٹا کراؤن کا سیڈان سے کراس اوور تک کا سفر
کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹویوٹا کی روایتی سیڈان کو سپورٹ بیک کراس اوور کے طور پر دوبارہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ٹویوٹا نے نومبر 2020 میں مشہور کراؤن سیڈان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں، کمپنی نے کراؤن کو کراس اوور کے طور پر سامنے لانے کا منصوبہ بنایا۔
ٹویوٹا نے جاپان کے ٹریڈ مارک بیورو میں کراؤن کی نئی تصاویر کے لیے درخواست دیا اور پھر یہ تصاویر مختلف جاپانی آٹو پورٹلز پر لیک ہو گئیں۔ آنے والی ٹویوٹا کراؤن 2023 کی پہلی جھلک ان تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ٹویوٹا کراؤن 2023
ٹویوٹا کراؤن 2023 کمپنی کے TNGA-K پلیٹ فارم کے مطابق بنائی گئی ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، ابتدائی طور پر کار کے دو ویریںٹس لانچ کیے جائیں گے۔ جن میں ایک ویرینٹ 2.5 لیٹر ہائبرڈ انجن CVT کے ساتھ آئے گا جبکہ دوسرے ویرینٹ میں 2.4 لیٹر ٹربو انجن کے ساتھ 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی جائے گی۔ بعد ازاں، الیکٹرک ویرینٹ بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
آفیشل لانچ
میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ ٹویوٹا چین، جاپان اور شمالی امریکہ میں نئی کراؤن کراس اوور لانچ کرے گی۔ ہائبرڈ ویرینٹ کی فروخت 2023 میں شروع ہوگی جبکہ الیکٹرک ویرینٹ 2024 میں سامنے آئے گا۔
1955 میں ٹویوٹا نے جاپان میں کراؤن کی پہلی جنریشن ایک پریمیم پیسنجر سیڈان کے طور پر لانچ کی۔ تین سال بعد یہ ٹویوٹا کی پہلی گاڑی تھی جو گاڑی امریکی اور یورپی مارکیٹ میں ٹویوٹا نے ایکسپورٹ کی۔ کراؤں کئی سال تک جاپان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنے قدم نہ جما سکی اور امریکہ اور یورپ سے بالکل ہی غائب ہو گئی۔
وقت کے ساتھ ساتھ جاپان میں گاڑی کی فروخت میں کمی آئی۔ جس کے باعث کمپنی کو یہ ماڈل کو بند کرنا پڑا۔ اس کے باوجود کراؤن اب بھی ٹویوٹا برانڈ کے لیے ایک اہم نام ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ایک مختلف شکل دے کر لانچ کیا جا رہا ہے۔
نئے آنے والی کراؤن کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔