گندھارا آٹوموبائلز نے ٹیگو 4 پرو کی قیمت پر سپیشل آفر لگا دی

0 9,758

گندھارا آٹوموبائلز لمیٹڈ نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ٹیگو 4 پرو کے لیے ایک مخصوص پرائس آفر متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ خصوصی آفر گاڑی کی ایکس فیکٹری قیمت پر لگائی گئی ہے۔

آفر کے مطابق گاڑی کی قیمت 7199000 روپے سے کم کر کے 6899000 روپے کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ یہ خصوصی پیشکش گندھارا آٹوموبائکز کی جانب سے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنے قابل قدر صارفین کو اعلیٰ معیار کی پراڈکٹ اور سروس فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگو 4 پرو

ٹیگو 4 پرو اس قیمت کی حد میں بی سیگمنٹ میں واحد کراس اوور ہے، جس میں 1.5 ٹربو چارجڈ شدہ انجن اور 9 سپیڈ سی وی ٹی ٹرانسمشن کیساتھ آتا ہے۔ جو گاڑی کی غیر معمولی کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔

کار میں دی گئی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

  • 3 کیبن سکرینز
  • الیکٹرک سن روف
  • بلیک اینڈ ریڈ سپورٹی انٹیرئیر
  • ریڈ بریک کلِپرز کے ساتھ 17 انچ کے سموکڈ الائے وہیل
  • PEPS انٹری ایںڈ ریموٹ انجن اسٹارٹر
  • ریورس کیمرہ

گاڑی میں اس کے علاوہ بھی بہت سی دیگر خصوصیات نظر آتی ہیں جو کہ گاڑی کی مجموعی قدر میں اضافہ کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ کمپنی نے اپنی دوسری کراس اوور ایس یو وی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

 

وارنٹی

اس کے علاوہ کمپنی ایک غیر مماثل 10 سال / 1 ملین کلومیٹر انجن کی توسیعی وارنٹی پیش کر رہی ہے جو کمپنی پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور صارفین کو ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔

شرائط و ضوابط

  • اوپر بتائی گئی قیمت ایکس فیکٹری ہے جو فریٹ اور انشورنس چارجزCVT اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہے۔
  • یہ خصوصی آفر پہلے آئیے پہلے کے تحت دی جا رہی ہے اور کمپنی اسے کسی بھی وقت واپس لینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
  • ڈیلیوری کے وقت لاگو کوئی بھی سرکاری ٹیکس کسٹمر سے وصول کیا جائے گا۔
  • قیمت ڈیلیوری کے وقت لاگو ہوگی۔

Tiggo 4 pro کے لیے اس خصوصی افر پر آپ کا کیا خیال ہے؟ براہ کرم ہمیں تبصرے کے سیکشن میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.