حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

0 15,660

حکومتِ پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 16 جولائی سے 31 جولائی 2023 تک یہ رہیں گی۔

  • پیٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کم ہو کر 253 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔
  • ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کم ہو کر 50 روپے ہو چکی ہے۔

 

یہ کمی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم اہف) کے پاکستان کے ساتھ 3 بلین ڈالر کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے چند دن بعد ہوئی ہے۔ ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں ایک پیٹرولیم پراڈکٹ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جب کہ دوسری کی قیمت میں کمی ہوئی۔

پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے  فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253.50 روپے فی لیٹر ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو کہ چند روز قبل آئی ایم ایف کے مطالبے پر بڑھائی گئی تھی۔

نئی قیمت کا اطلاق 16 جولائی 2023 سے ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کے معاہدے کے بعد گزشتہ 15 دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریلیف عوام تک پہنچایا جائے۔

اس سے قبل میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اگرچہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتیں بڑھی ہیں، لیکن چونکہ روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں بڑھ گیا ہے، صارفین پیٹرول کی قیمت میں کمی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.