موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول پر 50 روپے سپسڈی دینے کا فیصلہ

0 2,593

حکومتِ پاکستان نے کم آمدنی والے لوگوں کے لیے جن کے پاس موٹرسائیکل، رکشہ یا 800 سی سی تک کی کاریں ہیں، کو پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پٹرولیم صارفین کے لیے تجویز کردہ ریلیف پیکج کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

موٹرسائیکلوں اور رکشوں کے علاوہ وزیر اعظم نے حکم دیا کہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کو سبسڈی والے پیٹرول سکیم میں شامل کیا جائے۔ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں 50 روپے سبسڈی دینے کا ارادہ رکھتی ہے

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو مجوزہ پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کا حکم دیا اور سٹیک ہولڈرز کو اس سلسلے میں ایک وسیع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں عام آدمی استعمال کرتا ہے اور اس سبسڈی سے غریبوں کو فائدہ ہوگا۔

غور طلب بات ہے کہ حکومت نے ابھی تک اس بارے میں تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے کہ یہ پٹرول سبسڈی دراصل کس طرح لاگو ہوگی۔

آپ اس سبسڈی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں!

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.