حکومت کا 175000 الیکٹرک بائکس بنانے کا منصوبہ

0 2,801

مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم کرنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے وزارت صنعت و پیداوار پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں بالخصوص الیکٹرک بائک پر زیادہ توجہ دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزارت نے صارفین کے لیے مزید پیداوار اور لیز کی پیشکش کے منصوبے پیش کیے ہیں۔

یہ نئی سکیم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی گئی جہاں انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (EDB) اور وزارت صنعت و پیداوار نے تفصیلی بریفنگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت نے اگلے تین سالوں میں 175000 الیکٹرک بائکس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کے تحت، وزارت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران تقریباً 15000 الیکٹرک بائیکس 2022-23 میں 60000 اور 2024-25 میں 100000 بائکس تیار اور فروخت کی جائیں گی۔

پاکستان میں الیکٹرک بائک کا لیزنگ پلان

دریں اثنا، حکومت 90000 روپے فی بائک برداشت کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ بائک کی کُل قیمت 170000 روپے ہوگی۔ صارف کو 100000 روپے میں سے 10000 روپے ڈاؤن پیمنٹ کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔اس کے علاوہ بینک 70000 روپے کمرشل قرضے کی مد میں ادا کرے گا جس پر  Kibr0+2 کے تحت شرح سود عائد ہوگی۔

دریں اثنا، صنعت نے 24 ماہ کی قسط کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت صارف 4310 روپے ہر ماہ ادا کرے گا۔

مزید برآں، حکومت ان بائک پر سبسڈی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہی ہے:

  • تنخواہ دار والدین کے بچوں کیلئے جو کہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • خواتین طلباء/ملازمین (20% کوٹہ)
  • ٹرانس جینڈر افراد ( 1%کوٹہ)
  • سرکاری ملازمین
  • NTNاور بینک اکاؤنٹ کے ساتھ نجی شعبے کے تنخواہ دار افراد
  • حکومت / مسلح افواج کے پنشنرز
  • امام مسجد/حافظ قرآن اور مؤذن (وزارت مذہبی امور کی توثیق شدہ)

الیکٹرک بائکس کی مقامی سطح  پر تیاری

مقامی طور پر اسمبل شدہ/پیدا کی جانے والی ای بائک اور اسپیئر پارٹس (لیتھیم آئن، بدلنے والی بیٹریاں) کو فروغ دینے کے لیے، وزارت نے گھر یا آفس میں ذاتی چارجرز سے چارج کرنے کے انتظامات کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایک اور تجویز یہ بھی ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کو مختلف شہروں میں منتخب آؤٹ لیٹس میں EV چارجرز لگانے کا کام دیا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ اسکیم ممکنہ طور پر 2022-23 کے لیے اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور کراچی میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کی جائے گی۔

پاکستان میں الیکٹرک بائیکس کی اس سکیم کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.