پیٹرول کی قیمتوں میں 18 روپے فی لیٹر کمی کر دی

0 1,649

عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 18  روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں   40.54 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح کیروسین آئل کی قیمت میں 33.81 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 34.71 روپے کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت

پیٹرول کی قیمت میں 248.74 روپے سے کم ہو کر 230.24 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 236 روپے جبکہ پرانی قیمت 276.54 روپے تھی۔

اسی طرح کیروسین آئل کی قیمت میں 230.26 روپے سے کم ہو کر 196.45 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191.44 روپے جبکہ پرانی قیمت 226.15 روپے تھی۔

Reduced petrol prices

حکومت کا بیان

اس سے قبل آج وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی سے پاکستانی عوام کو ریلیف ملے گا کیونکہ عالمی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے بعد حکومت کا ہر فیصلہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کے ہیڈ آف سٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی نے کہا تھا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں سلمان صوفی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو ہدایت کی ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی سے آئی ایم ایف کے جاری پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی ہے۔

اپریل 2022 میں اقتدار میں آنے کے بعد حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ پہلی کمی ہے۔ اتحادی حکومت نے گزشتہ دو مہینوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا ہے، جس سے پیٹرول کی قیمت میں 150 سے 250 روپے تک بڑھ گئی۔

پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس سے مہنگائی کو کم کرنے میں مدد ملے گی؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.