حکومت کی چنگان سے قیمتوں میں اضافہ روکنے کی درخواست

0 23,525

حکومت نے ماسٹر چنگان موٹرز سے کہا کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کو روکیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کمپنی نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں 120000 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اگلے نوٹس تک چنگان کی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کو عارضی طور پر معطل کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، پہلے سے بک شدہ گاڑیاں پرانی قیمت میں پیش کی جائیں گی۔

Changan Notification

کنٹینر فریٹ

شِپِنگ چارجز کو قیمت میں اضافے کی وجہ قرار دیتے ہوئے چنگان نے کہا کہ کنٹینر فریٹ کی قیمت 800 ڈالر سے بڑھ کر 4000 ڈالر ہو گئی ہے۔ ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ کنٹینر فریٹ لاگت کو کم کرکے ہماری مدد کریں تاکہ ہم قیمتوں میں اضافے سے بچ سکیں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ وہ ملک میں جاری روایت کو توڑنے اور پاکستان میں جدید جنریشن کے ماڈلز بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ چنگان اب بھی پاکستان میں واحد برانڈ ہے جو حکومت کے موسمیاتی تبدیلی کے وژن کے مطابق یورو5 انجن پیش کرتی ہے۔ تاہم، ہم کنٹینر فریٹ کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے ایک سنگین صورتحال سو دوچار ہیں۔

قیمتوں میں اضافہ

رواں ہفتے کے آغاز میں چنگان نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا  ہے۔ ٹاپ آف دی لائن 1500 سی س ایلسون  DCT Lumiereکی قیمت میں 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2589000 روپے سے بڑھ کر 2709000 روپے ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، 1500 سی سی ایلسون DCT کی قیمت میں بھی 120000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت 2519000 روپے ہو گئی ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 2399000 روپے تھی۔ اسی طرح 1300 سی سی ایلسون MT کی قیمت میں بھی 120000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 2149000 روپے سے بڑھ کر 2269000 روپے ہو گئی ہے۔

چنگان MPV کارواں سٹینڈرڈ کی قیمت 1399000 روپے سے بڑھا کر 1519000 روپے کردی گئی ہے یعنی اس گاڑی کی قیمت میں بھی 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی گاڑی کے دوسرے ویرینٹ چنگان کارواں پلس کی قیمت میں بھی 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1539000 روپے سے بڑھ کر 1659000 روپے ہو گئی ہے۔

آخر میں چنگان M9 کی قیمت میں بھی 120000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1234000 روپے سے بڑھ کر 1354000 روپے ہو گئی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.