گرین فیلڈ الرٹ ! ہیوال SUVs اب پاکستان میں تیار کی جائیں گی
پاکستانی آٹو انڈسٹری سے متعلق اہم ترین یہ ہے کہ اب ہیوال ایس یو ویز اب پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔ سازگار انجینئرنگ ورکس لیمیٹڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں مطلع کیا گیا ہے کہ ان کی پارٹنز کمپنی ہیوال کو پاکستان کی وزارتِ صنعت و پیداوار کی جانب سے اے کیٹیگری گرین فیلڈ انویسٹمنٹ سٹیٹس دیا گیا ہے جس کے تحت سازگار جون 2022 تک ہیوال SUVs کی مقامی پیداوار کا آغاز کرے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ہیوال ایک چینی SUV برانڈ ہے جس کی ملکیت معروف گریٹ وال موٹرز کمپنی کے پاس ہے۔ اس سے قبل سازگار نے پاکستان میں ہیوال کی پریمیم SUVs لانے کے لیے GWM کے ساتھ پارٹنر شپ کی تھی۔ جس کے بعد کمپنی نے ہیوال SUVsکے CBUیونٹس درآمد کر کے انہیں فروخت کیا جبکہ اب گرین فیلڈ سٹیٹس حاصل کرنے کے بعد اب سازگار پاکستان میں پلانٹ لگاتے ہوئے ہیوال SUVs کے CKD یونٹس تیار کر سکے گا۔
ہیوال کا مختصر تعارف
ہیوال نے ایک ماہ قبل اپنی دو SUVs ہیوال جولین اور H6 لانچ کرتے ہوئے پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں قدم رکھا۔ سازگار نے دونوں ایس یو ویز کے محدود مقدار میں CBU یونٹس منگوانے کے بعد ان SUVs کو لانچ کیا۔ پاکستانی صارفین نے دونوں گاڑیوں کو اس پسند کیا کہ یہ سی بی یو یونٹس چند ہی دن میں بک کر لئے گئے جس کے بعد کمپنی نے بُک شدہ گاڑیوں کی بروقت فراہمی پر توجہ دینے کے لئے بکنگ بند کردی اور چند دن بعد سازگار نے ہیوال جولین اور H6 کے CBU یونٹس کی تین دن کیلئے بکنگ دوبار کھول دی۔
کمپنی نے کوویڈ 19 کی وجہ سے آپریشنل اخراجات بڑھنے کے باعث دونوں ایس یو ویز کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے کا اضافہ کیا جس سے صارفین کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آئے لیکن یہ تمام یونٹس بھی تین دن کے اندر اندر ہی فروخت ہو گئے جس کے بعد کمپنی نے گاڑیوں کی بکنگ ایک دفعہ پھر بند کر دی۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیوال نے بہت کم وقت میں پاکستانی مارکیٹ میں ایک اچھی جگہ حاصل کی ہے اور اب گرین سٹیٹس حاصل کر لینے ک بعد ہیوال ترقی کی مزید بلندیوں پر پہنچے گی۔