فورلینڈ سفاری کے آفیشل فیچرز سامنے آگئے
جے ڈبلیو فورلیںڈ پاکستان میں اپنی پہلی ایم پی وی فورلینڈ سفاری لانچ کرنے کیلئے تیار ہے۔ یہاں ہم اس کمرشل گاڑی کے دونوں ویرینٹس فیچرز پر تفصیل سے بات کریں گے۔ اس سے قبل ہم نے متوقع فیچرز آپ کے ساتھ شئیر کیے تھے لیکن ذیل میں دئیے گئے کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے فیچرز ہیں۔
کمپنی پاکستان میں فورلینڈ سفاری کے 2 ویرینٹس ڈیلکس اور کمفرٹ لانچ کرنے جار ہی ہے۔ جن کے فیچرز اور خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں۔
سفاری ڈیلکس کی فیچرز و دیگر خصوصیات
گاڑی کا سائز
سفاری ڈیلکس کی لمبائی 4200 ملی میٹر، چوڑائی 1680 ملی میٹر اور اونچائی 1965 ملی میٹر ہے۔ اسی طرح گاڑی وہیل بیس اور گراؤنڈ کلئیرنس بالترتیب 270 ملی میٹر اور 172 ملی میٹر ہے۔
انجن
فورلینڈ سفاری میں 6 سپیڈ 1480 سی سی سپیڈ ان لائن 4 سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں الیکٹرانک فیول انجیکٹر بھی دیا گیا ہے۔
فیچرز
- الیکٹرانک پاور سٹیئرنگ
- ایڈجسٹ ایبل ہیڈ لائٹس
- ایئر کنڈیشنگ
- رئیر اے سی
- ڈوئل ٹون پینٹ
- سنٹرل لاکنگ
- ڈائل ویزر
- ریڈنگ لیمپ
- فرنٹ ڈور پاور ونڈو
- سنٹرلیمپ
- آڈیو سسٹم
- 7 انچ ٹچ سکرین ایچ ڈی ڈسپلے
- سپیکرز
- بلوٹوتھ
- فرنٹ فوگ لیمپ
سیفٹی خصوصیات
- ریورس کیمرہ
- ای بی ایس بریکنگ سسٹم
- سیٹ بیلٹس
- آئسوفکس چائلڈ سیفٹی فٹنگ
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ (ڈسپلے الارم کے بغیر)
- ڈی آر ایلز
- ڈور اوپن پرومپٹ
- پارکنگ بریک وارننگ
- ڈرائیور سیٹ بیلٹ وارننگ
- ریئر ویو مرر ٹرن سگنل
- ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ
سفاری کمفرٹ کی خصوصیات
سفاری کمفرٹ کے انجن اور خصوصیات کی بات کریں تو اس ویرینٹ کا سائز اور انجن وہی ہے جو ڈیلکس میں دیا گیا ہے لیکن سفاری کمفرٹ میں ذیل میں دئیے گئے فیچرز نہیں دئیے گئے۔
- رئیر اے سی
- ڈوئل ٹون پینٹ
- سینٹرل لاکنگ
- فرنٹ ڈور پاور ونڈو
- 7 انچ ٹچ اسکرین ایچ ڈی ڈسپلے
- بلوٹوتھ
- فرنٹ فوگ لیمپ
- ریورس کیمرہ
- اے بی ایس بریکنگ سسٹم
- ڈور اوپن پرومپٹ
قیمت
کمپنی نے دونوں ویرینٹس کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا ہے جس کی وجہ یقینی طور پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہے۔
آنے والی ایم پی وی فورلینڈ سفاری کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔