چنگان اوشان X7 کی آفیشل قیمتیں
پاکستان میں چنگان کی تیسری گاڑی اور پہلی کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 لانچ کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے کراچی میں منعقد کی گئی ایک تقریب میں گاڑی کی رونمائی کی۔ جیسا کہ ہم آپ کو پہلے بتا چکے ہیں کہ کمپنی اوشان X7 کے 2 ویریںٹس لانچ کر رہی ہے تو ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ان ویرینٹس کی قیمتیں کیا ہوں گی۔
اوشان X7 کمفرٹ (7 سیٹر) اور اوشان X7 فیوچر سینس (5 سیٹر) کی قیمتیں یہ ہیں۔
چنگان اوشان X7 کی قیمتیں
- اوشان X7 کمفرٹ – 5750000 روپے
- اوشان X7 فیوچرسینس – 5950000 روپے
بکنگ کی تفصیلات
کمپنی کے مطابق آپ گاڑی کے دونوں ویرینٹ 1200000 روپے میں بک کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں چنگان کی دوسری کار
چنگان کی طرف سے پاکستان میں یہ دوسری کار لانچ کی گئی ہے۔ اس سے قبل ایک کمپیکٹ سیڈان چنگان ایلسوِن لانچ کی گئی تھی۔ اگر ہم ایلسوِن کو ملنے والے عوامی ردِعمل کی بات کریں توہ تو ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ یہ ایک کامیاب کار تھی کیوںکہ لوگوں نے اس کار کو بہت پسند کیا اور زیادہ تر مالکان نے اس کے بارے مثبت رائے دی۔ اگرچہ لانچ کے بعد ایلسوِن کی ڈلیوری میں تاخیر کا مسئلہ سامنے آیا لیکن کمپنی نے اس مسئلے پر قابو پاتے ہوئے گزشتہ سال کار صارفین کو دینا شروع کردی۔
چنگان اوشان X7کے حریف
چنگان اوشان X7 کے مقامی مارکیٹ میں متعدد حریف ہوں گے جن میں کِیا سپورٹیج، ہیونڈائی ٹوسان، پروٹوں X70 اورگلوری 580 پرو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ MG ایچ ایس بھی ایک مدمقابل تھا لیکن قیمت کے لحاظ سے اب ایسا نہیں ہے۔
اگر ہم سیڈان کے حریفوں کے بارے میں بات کریں تو اس قیمت کی حد میں نئی ہنڈا سوِک RS بھی ایک آپشن ہے۔
ہمیں امید ہے کہ اوشان X7 مقامی مارکیٹ میں ایک دلچسپ اضافہ ہو گا کیونکہ یہ خریداروں کو مسابقتی قیمت میں ایک اچھا آپشن فراہم کرے گا۔