الیکٹرک کار GiGi اب قسطوں پر بھی دستیاب ہے

0 6,563

بائکس کے بعد اب چھوٹی الیکٹرک کار GiGi پر بھی انسٹالمنٹ آفر لگا دی گئی ہے۔ لہذا، اگر آپ 12 ماہ کی قسطوں پر الیکٹرک کار خریدنا چاہتے ہیں تو یقینا یہ آفر آپ کے لیے ہے۔

کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پلان کو شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 1950000 روپے ڈاون پیمنٹ ہوگی جبکہ ماہانہ اقساط 162000 روپے ہو گی۔

مطلوبہ دستاویزات

  • ایپلی کیشن فارم میں لکھی گئی تمام مطلوبہ تفصیلات
  • شناختی کارڈ کی کاپی
  • 2 پاسپورٹ سائز تصاویر
  • 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ – سیلری/انکم اکاؤنٹ
  • اوسط بیلنس انسٹالمنٹ اکاؤنٹ سے تین گنا ہونا چاہیے
  • لیٹر میں ملازمت میں ملنے والی مراعات، ملازمت کی مدت اور عہدہ وغیرہ کا ذکر ہو
  • اکاؤنٹ مینٹینینس سرٹیفکیٹ
  • اضافی آمدنی کا ثبوت، اگر کوئی ہے تو۔

نوٹ:

  • انشورنس کمپنی کے حق میں HPA مارکنگ کے ساتھ رجسٹریشن کسٹمر کے نام پر ہوگی۔ تمام رجسٹریشن صارف برداشت کرے گا۔
  • قیمتیں امریکی ڈالر کی شرح اور درآمدی ڈیوٹی یا دیگر ٹیکسوں کی تبدیلی سے مشروط ہیں۔

الیکٹرک کار GiGi کی نئی قیمت

اس مئی کے شروع میں، کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کی، یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 750000 روپے کمی کی گئی۔ جس کے بعد اب گاڑی کی قیمت 4650000 روپے سے کم ہو کر 3900000 روپے ہو گئی ہے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کا فرنٹ سیدھا اور سادہ ہے جہاں ایک بڑا ہُڈ، منفرد ہیڈ لیمپس اور پرانے سٹائل کے ہیلوجن LED انڈیکیٹرز اور DRLs ہیں۔ اس کے علاوہ پروجیکٹِڈ بمپر، بریک لائٹس، ریورس لیمپ اور پارکنگ سینسر کے ساتھ اس میں مسافروں کے لیے ضروری تمام خصوصیات موجود ہیں۔ تاہم 13 انچ کے ٹائر اور فیک ڈفیوزر مجموعی طور پر ایکسٹیرئیر سے میل نہیں کھاتے۔

گاڑی کی وہیل بیس کم ہے اور سسپنشن بھی کچھ خاص نہیں جس کی وجہ سے خراب سڑک پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انٹیرئیر

گاڑی کا انٹیرئیر بہترین ہے جو آپ کو ایکسٹیرئیر میں موجود خامیاں بھولنے پر مجبور کر دے گا۔ گاڑی کی سٹس بہت پرسکون ہیں جبکہ اس میں انٹری اور ایگزٹ کا تجربہ بھی اچھا ہے۔

گاڑی پر لگائی گئی انسٹالمنٹ آفر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.