نئی لانچ ہونیوالی الیکٹرک کار Honri Ve کی قیمت سامنے آگئی
پاکستان میں اپنی پہلی مقامی طور پر اسمبل شدہ منی الیکٹرک گاڑی Honri Ve کی رونمائی کے چند گھنٹے بعد دیوان فاروق موٹر لمیٹڈ (DFML) نے اب سب سے زیادہ منتظر چیز یعنی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی لانچ ہونے والی الیکٹرک گاڑی کی قیمت 3999000 روپے ہے۔
اس سے قبل اکتوبر 2023 میں گیگی موٹرز نے اسی سیگمنٹ میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی لانچ کی تھی جس کی قیمت 4650000 روپے تھی جو حال ہی میں کم ہو کر 3900000 روپے ہو گئی ہے۔ ہم جلد ہی ان دونوں الیکٹرک کاروں کا اپنے بلاگ میں تفصیلی موازنہ لائیں گے جس سے آپ اس سیگمنٹ میں بہترین آپشن کا انتخاب کر سکیں گے۔
گاڑی میں دئیے گئے فیچرز اور دیگر خصوصیات ذیل میں دئیے گئے ہیں۔
گاڑی کا سائز
Honri Ve 3517 ملی میٹر لمبی، 1495 ملی میٹر چوڑی اور 1660 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ وہیل بیس 2495 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلئیرنس 130 ملی میٹر ہے۔
ایکسٹیرئیر
کار کے بروشر میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی فرنٹ ڈسک بریک ہیں اور رئیر میں ڈرم بریکس کے ساتھ آتی ہے۔ 155/65/R15 سائز کے ساتھ الائے رمز دئیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ گاڑی میں رئیر سپوئلر اور ہیلوجن ہائیٹ ایڈجسٹ ایبل فرنٹ ہیڈ لیمپس آتے ہیں۔ ڈوئل ٹون سائیڈ ویو مررز کے ساتھ اشارے، کروم اور بلیک فرنٹ گرل، اور ڈی آر ایل بھی گاڑی میں ںظر آتے ہیں۔
انٹیرئیر
گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کریں تو یہاں الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، نوب ٹائپ ٹرانسمیشن، ڈرائیور اور پیسنجرز دونوں کے لیے 4 طرفہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ریئر ویو کیمرہ، فرنٹ اور رئیر الیکٹرک ونڈوز، رئیر سیٹ فولڈنگ، 5 انچ کلر انسٹرومنٹ کلسٹر، 10.25 اینڈرائیڈ سسٹم اور 220 وولٹ کا AC چارجنگ گن کے ساتھ انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین دیکھنے کو ملتے ہیں۔
پرفارمنس
کمپنی کے مطابق گاڑی میں ٹرنری لیتھیم بیٹری اور پرمنینٹ سنکرونس موٹر دی گئی ہے جو 30Kwپاور اور 84 نیوٹن میٹر ٹارک کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار رکھتی ہے۔ مزید برآں، کار کا چارجنگ ٹائم 7 گھنٹے ہے جبکہ اس کی رینج 200 کلومیٹر فی چارج ہے۔
اس کے علاوہ یہ کار اکانومی اور سپورٹس ڈرائیونگ موڈز اور ری جنریٹیو بریک سسٹم کے ساتھ آتی ہے۔
سیفٹی فیچرز
اس نئی الیکٹرک گاڑی میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، بریکنگ فورس ڈسٹری بیوشن سسٹم، ایئر بیگ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، چائلڈ سیٹ انٹرفیس، لو سپیڈ پیڈسٹرین وارننگ، ڈرائیونگ کے دوران آٹومیٹک لاک، آٹومیٹک ان لاک آفٹر کولیژن اور رئیر پارکنگ سینسرز دئیے گئے ہیں۔
گاڑی کے قیمت کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔