نئے لانچ ہونیوالے ہیونڈائی ٹوسان کے بیس ویرینٹ کی قیمت

0 12,253

چند دن روز قبل ہیونڈائی ٹوسان بیس ویرینٹ کے لانچ کا اشارہ دینے کے بعد کمپنی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں گاڑی کی لانچ کا اعلان کیا ہے۔ بیس ویرینٹ کا نام ٹوسان  GLSہے جو کہ مارکیٹ میں کِیا سپورٹیج الفا کا براہ راست مقابلہ کرے گی۔

ہم نے اپنے ایک پرانے بلاگ اشارہ دیا تھا کہ اس نئے ویرینٹ کی قیمت ٹوسان جی ایل ایس سپورٹ سے تقریباً 5 لاکھ روپے ہوگی لیکن نیا ویرینٹ FWD سے تقریباً 10 لاکھ روپے سستا ہے۔ GLS سپورٹ کی موجودہ قیمت 8230000 روپے ہے جبکہ GLS کی اعلان کردہ قیمت ذیل میں دی گئی ہے۔

ہیونڈائی ٹوسان کے بیس ویرینٹ کی قیمت

کمپنی کے سرکاری اعلان کے مطابق ٹوسان بیس ویرینٹ کی قیمت 7365000 روپے ہے۔

اس کے مقابلے میں کِیا سپورٹیج الفا کی قیمت 7300000 روپے ہے یعنی یہ نئے ویرینٹ سے 65,000 سستی ہے۔ کار اسمبلر نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ نئی کراس اوور SUV بک کرنے کے لیے قریبی ڈیلرشپ سے رابطہ کریں۔

وارنٹی

کمپنی 4 سال یا 100000 کلومیٹر وارنٹی پیش کر رہی ہے۔

دریں اثنا، اگر آپ نئے ویرینٹ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، تو ہم نے چند ماہ قبل اس نئی گاڑی کا تفصیلی موازنہ پیش کیا تھا۔ اس جائزے میں، ہم نے تفصیل سے GLS کا GLS Sport سے موازنہ کیا اور آپ کو دو کاروں کے درمیان فرق بتایا تھا۔ اس موازنے میں خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ کونسے فیچرز بیس ویرینٹ میں موجود نہیں ہیں۔

اسی جائزے میں، ہم نے مقامی آٹو مارکیٹ کی مارکیٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اخذ  کیا کہ آیا بیس ویرینٹ کا اجراء اچھا اقدام ہوگا یا نہیں۔ یہ موازنہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں:

 

آپ اس نئے ویرینٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.