ہںڈا اٹلس نے سٹی 1.2 لیٹر پر زبردست آفر لگا دی

0 42,522

ہونڈا سٹی نہ صرف کمپنی کے نمایاں ماڈلز میں شامل ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑی ہے جو مناسب بجٹ سیڈان سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے ہنڈا اٹلس نے اس کار کے لیے ایک پرکشش پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق اگر کوئی بھی صارف نئی ہنڈا سٹی 1.2L خریدتے تو ان کو گاڑی میں نیا ہائی گریڈ انٹیریئر دیکھنے کو ملےگا۔

آفر کیا ہے؟

کمپنی نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس پیشکش کا اعلان کیا۔ یہ آفر  محدود وقت کے لیے ہے جس کے تحت نئی سٹی 1.2 MT یا CVT خریدنے والے صارفین کو 30000 روپے کی ناقابل یقین قیمت میں پرتعیش ہائی گریڈ انٹیریئر ملے گا۔

انجن اور ٹرانسمشن

ہںڈا سٹی کے تمام ویریںٹس میں SOHC i-VTec 4-Cylinder 16-Valves انجن دیا گیا ہے۔ گاڑی کے پہلے دو ویرینٹس میں 1199 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ 88 ہارس پاور اور 110Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دیگر تین ویرینٹس میں 1497 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ 118 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان میں سے دو ویرینٹس (1200cc & 1500cc) 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتے ہیں جبکہ دیگر تین ویرینٹس CVT ٹرانسمیشن رکھتے ہیں۔

ایکسٹیرئیر

1500 سی سی مینوئل اور 1500 سی سی CVT ویرینٹ میں 15 انچ کے الائے ویلز جبکہ دیگر تین ویرینٹس میں 15 انچ کے سٹیل ویلز دئیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ سپئیر ٹائر کے طور پر 15 انچ کا ایک الائے وہیل بھی دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، پہلے تین ویرینٹس میں ٹرنک اوپنر کے ساتھ کی لیس انٹری کا فیچ دیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ویرینٹس میں (1500cc M/T & 1500 CVT) سمارٹ کی انٹری دی گئی ہے۔ تمام ویرینٹس میں DRLs کے ساتھ پریمیم ڈوول بیرل ہیلوجن ہیڈلائٹس جبکہ رئیر لائٹس ایڈوانسڈ Wrap-Aro رکھتی ہیں۔

انٹیرئیر

ہنڈا سٹی 6 جنریشن کے پہلے تین ویرینٹس میں پش سٹارٹ، آٹو ائیر کنڈیشنر اور رئیر اے اسی وینٹس کا آپشن نہیں دیا گیا جبکہ دیگر دو ویرینٹس میں یہ فیچرز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام ویرینٹس میں ڈرائیورسیٹ ہائیٹ ایڈجسٹمنٹ آپشن کا فیچر موجود ہے۔ دوسری جانب ریٹریکٹیبل سائیڈ ویو مررز آٹو اور الیکٹرک بھی ہیں اور یہ فیچر پہلے دو ٹاپ ویرینٹس میں پایا جاتا ہے۔ تمام ویرینٹس میں ٹِلٹ اور ٹیلی سکوپ الیکٹرونک پاور سٹیرنگ جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں جو گاڑی کی ڈرائیو کو مزید پرسکون بناتے ہیں۔ پہلے تین ویرینٹس میں انفوٹینمنٹ کا سائز 7 انچ جبکہ دیگر دو کا سائز 9 انچ ہے۔

ہنڈا سٹی پر لگائی گئی اس آفر کے بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.