اگلے دو ماہ میں ہونڈا سٹی 2020ء لانچ کر دی جائے گی
ہونڈا سٹی کی نئی جنریشن رواں سال مارچ یا اپریل میں بھارت میں متعارف کروا دی جائے گی۔
ہونڈا کی طرف سے جاری کیا گیا ایک ٹیزر اس نئی سٹی کے ڈیزائن عناصر ظاہر کرتا ہے۔ نئے ماڈل میں بیرونی اور اندرونی دونوں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ اس گاڑی کے ہیڈ لیمپس LED ہوں گے اور ان کی شکل و صورت ہونڈا لائن اَپ میں ایکرڈ جیسے اعلیٰ ماڈلز سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہ LED ہیڈ لیمپس ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) میں شامل کیے گئے ہیں۔ فرنٹ اور ریئر بمپر نئے سرے سے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور نئی جنریشن ممکنہ طور پر 16 انچ کے الائے ویلز کے ساتھ آئے گی۔ ہونڈا سٹی کو نئی صورت دینے کے لیے ٹیل لیمپس کو بھی از سرِ نو ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئی سٹی زیادہ لمبی اور زیادہ چوڑی ہوگی البتہ اس کا وِیل بیس موجودہ ماڈل سے کم ہوگا۔ نئی ہونڈا سٹی موجودہ ماڈل سے 53 ملی میٹرز زیادہ چوڑی اور 113 ملی میٹرز لمبی ہوگی۔ پانچویں جنریشن کا عالمی سطح پر آغاز 2019ء میں تھائی لینڈ میں ہوا تھا۔
ہونڈا سٹی کی خصوصیات اور تفصیلات:
بھارت میں پیش کیا جانے والا ماڈل تھائی ماڈل سے تھوڑا مختلف ہوگا۔ البتہ ٹیزر ظاہر کرتا ہے کہ دنوں کی خصوصیات کئی لحاظ سے مماثلت رکھتی ہیں۔ نئی ہونڈا سٹی کا انٹیریئر ڈیش بورڈ کے لیے نئے لے آؤٹ کا حامل ہوگا۔ 8 انچ کے انفوٹینمنٹ سسٹم کے لیے بھی نیا انٹرفیس ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کو سپورٹ کرے گا۔ ڈرائیور انسٹرومنٹ کلسٹر کے لیے ایک نیا ڈیزائن اور جدید ملٹی فنکشن اسٹیئرنگ ویل بھی نئے ماڈل میں پیش کیا جائے گا۔ انٹیریئر کیبن متوقع طور پر موجودہ ماڈل سے زیادہ کشادہ ہوگا۔ یوں اس چھوٹی سیڈان میں آرام میں مزید اضافہ ہوگا۔ دوسرے ممکنہ فیچرز میں الیکٹرک سن رُوف، ریئر ایئر کنڈیشننگ وینٹس، ABS، EBD، چھ ایئر بیگز، ISOFIX اینکرز، اور VSC (وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول) شامل ہیں۔
ممکنہ طور پر انجن کی خصوصیات بھی تبدیل ہوں گی بالخصوص 1.5i-DTEC ڈیزل انجن، جو BS6 اسٹینڈرڈ پر اپگریڈ کیا جائے گا۔ پٹرول انجن کے لیے نئی جنریشن کی سٹی میں ایک ہلکا-ہائبرڈ ورژن لانچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہائبرڈ ورژن زیادہ ایندھن مؤثر ہوگا۔ ہونڈا سٹی میں 1.0-لیٹر ٹربو پٹرول انجن عالمی سطح پر لانچ کیا گیا تھا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ ہونڈا بھارت میں یہ انجن لانچ کرے گا یا نہیں۔
LED ہیڈ لیمپس اور 16-انچ اسپورٹی الائے رِمز تھائی لینڈ میں بہتر ماڈل RS کے ساتھ آئے۔ انٹری-لیول ہونڈا سٹی 15-انچ کے الائے رمز کے ساتھ پروجیکٹر ہیڈ لائٹس رکھتی ہے۔ 2020ء ہونڈا سٹی کی نئی شکل میں بلاشبہ اسپورٹی صورت جھلکتی ہے۔ 2020ء پانچویں جنریشن کی ہونڈا سٹی بھارت میں ماروتی سیاز،اسکواڈا ریپڈ، فوکس ویگن وینٹو اور ہیونڈائی ورنا کا مقابلہ کرے گی۔ ہونڈا سٹی کے مختلف ماڈلز کی تعارفی قیمت موجودہ ماڈل سے زیادہ ہوگی۔
ہونڈا اٹلس کیا کرے گا؟
اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ہونڈا اٹلس پاکستان میں سٹی کی نئی جنریشن کب لانچ کرے گا لیکن سوشل ویب سائٹس پر ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 2021ء کی چوتھی سہ ماہی یا 2022ء کی پہلی سہ ماہی میں چھٹی کے بجائے ساتویں جنریشن لائی جا سکتی ہے، لیکن اِس وقت کوئی بات یقینی طور پر نہیں کی جا سکتی۔
دوسری طرف ٹویوٹا آئندہ چند ماہ میں یارِس لانچ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اس لیے یہ ہونڈا کے لیے بہترین وقت یہی ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے کچھ نیا لائے۔
مزید خبروں اور معلوماتی مواد کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیں۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔
تصویر: ہونڈا انڈیا