راحِم پردیسی کیسے کِیا سپورٹیج کے مداح بنے؟
ہم سب مشہور یوٹیوبر راحِم پردیسی اور ان کے آن سکرین کریکٹر نسرین کے بارے تو جانتے ہی ہیں۔ حال ہی میں ہم نے پاک ویلز آنر ریوئیو سیریز کی ایک قسط ریکارڈ کی جس میں انھوں نے اپنی گاڑی کِیا سپورٹیج AWD کا ریوئیو دیا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ راحِم پردیسی اس سے قبل 2006 میں بھی کِیا سپورٹیج رکھ چکے ہیں لیکن اُس گاڑی کے ساتھ ان کا تجربہ کچھ اچھا نہیں تھا۔ ایسے میں اہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ پرانی کِیا سپورٹیج سے حاصل ہونے والے برے تجربے کے باوجود راحم پردیسی کیسے نئی کِیا سپورٹیج کے مداح بنے؟
ماضی میں کیا ہوا تھا؟
راحِم پردیسی کے والد نے سیکنڈ جنریشن کِیا سپورٹیج خریدی جو کہ ایک ناکام گاڑی ثابت ہوئی۔ اس طرح اس گاڑی نے پوری فیملی پر کِیا سے متعلق منفی تاثر چھوڑا۔ انھوں نے بتایا کہ وہ سوچ چکے تھے کہ وہ اب کبھی بھی کِیا کمپنی کی گاڑی نہیں خریدیں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 2006 سے 2008 تک پاکستان میں کِیا کا ریکارڈ کافی برا رہا ہے۔ اس وقت کمپنی کے لوکل پارٹنرفاروق دیوان موٹر کمپنی کے بنکرپٹ ہونے کی وجہ سے کِیا کو پاکستان سے کوچ کرنا پڑا۔
کِیا کے بارے برا تاثر کیسے ختم ہوا؟
2019 میں پاکستان میں دوبارہ قدم رکھنے اور 4 جنریشن کِیا سپورٹیج لانچ کرنے کے بعد کِیا نے بہترین موٹر کمپنی کا اعزاز حاصل کیا۔ نئی اور ماڈرن کِیا سپورٹیج میں وہ تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں جو راحِم پردیسی جیسے کسی بھی پاکستانی کا دل اپنی جانب مائل کرنے کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہیں۔
راحم پردیسی کا کہنا تھا کہ “جب میں نے پہلی بار کِیا سپورٹیج کو سڑک پر دورتے دیکھا تو میرا پہلا تاثر تھا کہ کیا یہ Porsche Cayenne ہے؟ یہ گاڑی دیکھنے میں انتہائی خوبصورت تھی اور میں اس کے بارے مزید جاننے میں کافی دلچسپی رکھتا تھا”۔
انھوں نے کِیا سپورٹیج کی ٹیسٹ ڈرائیو لی اور اسے خوب پسند کیا۔ حالانکہ ماضی میں ان کا تجربہ کافی برا رہا تھا لیکن پھر بھی ان کو ماننا پڑا کہ اس بار کِیا نے بہترین گاڑی لانچ کی ہے۔ کِیا سپورٹیج کی ڈرائیو، شکل، انٹیرئیر، ایکسٹرئیر، فیچرز نے راحِم کو اس بات پر مجبور کیا کہ انھیں کِیا کو ایک اور موقع دینا چاہیے۔
راحِم اپنی نئی گاڑی کِیا سپورٹیج کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں؟
راحم پردیسی نے کِیا سپورٹیج اس کے پہلے مالک سے 52 لاکھ میں خریدی۔ انھوں نے یہ گاڑی تین ماہ قبل خریدی اور اب تک وہ اسے 6 ہزار کلومیٹر چلا چکے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ کِیا سپورٹیج ایک بہترین کار ہے اور اب تک مجھے اس گاڑی میں کسی بھی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میں اس گاڑی میں اپنی فیملی کے ساتھ شہر اور شہر سے باہر لمبا سفر بھی کر چکا ہوں اور میں گاڑی کی ڈرائیو سے کافی مطمئن ہوں۔
سپورٹیج کے بعد وہ کونسی گاڑی خریدنا چاہیں گے؟
جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کِیا سپورٹیج کے بعد کونسی گاڑی خریدنا چاہیں گے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ کِیا سورینٹو خریدنا چاہیں گے۔ یہ بھی سپورٹیج ہی ہے، چونکہ اس کی 7 سیٹس ہیں اس لیے یہ وہی کار ہے جس کی انھیں ضرورت ہے۔
ہمیں پاکستان یوٹیوب سلیبرٹی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اور کِیا سے ان کی محبت کے پیچھے کی کہانی دریافت کر کے بہت اچھا لگا۔