گزشتہ ماہ لوکل سوزوکی ایوری کی سیلز کیسی رہی؟

0 7,062

پچھلے چند سالوں سے مقامی سوزوکی ایوری ان گاڑیوں میں شامل رہی جن کا صارفین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ سلسلہ 2021 میں شروع ہوا جب لاہور ہائی کورٹ نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو ہدایت کی کہ تمام کار ساز کمپنیاں اپنی گاڑیوں کو ایئر بیگز سے لیس کریں۔

اس پیشرفت نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ سوزوکی ممکنہ طور پر مقامی طور تیار کردہ پر ایوری متعارف کروا سکتی ہے، کیونکہ دہائیوں پرانی بولان کو ایئر بیگز کے ساتھ لیس کرنا ممکن نہیں تھا۔

اس کے علاوہ، پاک سوزوکی کو اسی سیگمنٹ میں چنگان کاروان جیسی ایم پی وی سے بھی سخت مقابلے کا سامنا تھا۔ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کیلئے پاک سوزوکی نے گزشتہ ماہ لوکل سوزوکی ایوری لانچ کی۔ تاہم، ابتدائی سیلز کے اعداد و شمار زیادہ حوصلہ افزا ثابت نہ ہوئے۔

سوزوکی ایوری کی سیلز

پاما رپورٹ کے مطابق، پاک سوزوکی نے 736 یونٹس تیار کیے لیکن پہلے مہینے میں صرف 262 یونٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ فروخت اور پیداوار کا تناسب محض 36 فیصد بنتا ہے۔ یہ کہنا ابھی جلدی ہو گا کہ ایوری کی مارکیٹ میں کارکردگی کیسی رہے گی، لیکن اگر یہی رجحان برقرار رہا تو سوزوکی ایوری کی صارفین میں مقبولیت پر سوال اٹھ سکتا ہے۔

مزید برآں، پاکستان کی آٹوموٹو مارکیٹ میں وسیع تر رجحانات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ مسابقتی ماحول، معاشی حالات اور صارفین کی بدلتی ترجیحات ایوری کی کامیابی کو متاثر کر سکتی ہیں۔

فیچرز و دیگرس تفصیلات

مقامی طور پر تیار کی گئی یہ منی وین ایک کلاسک Kei کار ڈیزائن کی عکاسی کرتی ہے۔ اس کی فرنٹ پر مستطیل نما سائیڈ-سوئپٹ ہیلوجن ہیڈلائٹس شامل ہیں، جن میں ہائیٹ ایڈجسٹ کرنے کی خصوصیت ہے۔ اس کے ساتھ ایک چھوٹی گرل ہے جس میں ڈوئل انٹیکس اور تین ایئر انٹیکس موجود ہیں۔

سائیڈ پر سلائیڈنگ دروازے ہیں، جن میں کی لیس انٹری جیسے آپشنز ہیں۔ پچھلے حصے میں چھوٹے، لو ماؤنٹڈ ریکٹینگولر ٹیل لائٹس، رئیر وائپر اور 13 انچ کے سٹیل کے ویلز شامل ہیں۔ مجموعی طور پر مقامی سوزوکی ایوری کا بیرونی ڈیزائن کافی باکسی اور سادہ ہے۔

کیبن کے اندر آتے ہی، ایوری کا ہائی ماونٹڈ ڈیش بورڈ نظر آتا ہے۔ اس کے دیگر فیچرز میں دو رنگوں پر مبنی انٹیریئر (سیاہ اور سرمئی)، فیبرک سیٹس، اے بی ایس، فرنٹ سیٹ ایڈجسٹمنٹ (ممکنہ طور پر 4-وے)، پانچ سیٹ بیلٹس، اے سی، ایک ایئر بیگ، دو کپ ہولڈرز، اور ایم پی 3 آڈیو سسٹم شامل ہیں۔

سوزوکی ایوری کا انجن اور کارکردگی کافی معمولی ہے۔ اس میں 660 سی سی انجن ہے جو 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ منسلک ہے، جو 49 ہارس پاور اور 62 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کر سکتا ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے کہ مقامی سوزوکی ایوری کی ابتدائی فروخت کی کارکردگی کے حوالے سے؟ آنے والے مہینوں میں آپ کی کیا توقعات ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.