پنجاب میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد، پہلی کوشش میں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا ڈرائیورز کی ترجیح بن گیا ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس (LTP) نے اس سے متعلق ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں عوام کو ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ پاس کرنے کا صحیح طریقہ بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں، ایک پولیس اہلکار بتا رہا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران کن چیزوں سے بچنا چاہیے۔
ٹیسٹ شروع کرنے سے پہلے، یہ تمام چیزیں یقینی بنائیں:
- مناسب سیٹ ایڈجسٹمنٹ
- سیٹ بیلٹ باندھنا
- سائیڈ ویو مررز کو سیٹ کریں
روڈ ٹیسٹ کی پہلی دفعہ ڈرون کیمرہ سے لی گئی ویڈیو تاکہ آپ کو ٹیسٹ پاس کرنا اور انتہائی آسان ہو#lahoretrafficpolice #trafficwarden #ctolahore #awarness pic.twitter.com/9pSNUkLV1y
— Lahore Traffic Police (@ctplahore) March 18, 2024
ڈرائیونگ ٹیسٹ کا سب سے مشکل پہلو گاڑی کو ریورس کرنا ہے اور اس میں کامیاب ہونے کے لیے اہلکار گاڑی کو پیسنجر سائیڈ پر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کی طرف رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر آپ گاڑی کو ڈرائیور کی طرف رکھ کر ریورس کرتے ہیں، تو یہ کونز سے ٹکرا جائے گی۔
ٹیسٹ کے دوران غلطیاں کرنے والے امیدواروں کو بتایا گیا ہے کہ اگر انھیں گاڑی کو ریورس کرتے وقت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو گاڑی کو ٹریک کے بائیں جانب رکھیں۔
ان سادہ ہدایات پر عمل کرنے سے آپ کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا آسان ہو ہو سکتا ہے۔ لہذا، یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے کر اسے حاصل کر کے بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی سے بچیں۔
آن لائن رجسٹریشن اور تجدید
عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے عوام کے لیے آن لائن سروس شروع کر دی۔ اس اہم فیصلے کا مقصد لائسنس کے لیے درخواست دینے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے لائسنسنگ کے عمل کو آسان اور ہموار کرنا ہے۔
مزید برآں، لوگ آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے لائسنس کو رینیو بھی کر سکتے ہیں۔ امیدوار ایک، تین، پانچ اور دس سال کے لیے اپنے لائسنس کی تجدید کر سکتے ہیں۔ دریں اثنا، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس تین سال تک کارآمد رہے گا۔