لاہور میں آن لائن ٹوکن ٹیکس کیسے ادا کریں؟

0 10,012

لاہور میں کار ٹوکن ٹیکس کی آن لائن ادائیگیی سے متعلق ہم آپ کیلئے ایک معلوماتی مضمون لے کر آئے ہیں۔ کار ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی سال کے اسی موجودہ وقت کے آس پاس ہوتی ہے اور بہت سے لوگ بنیادی طور پر ادائیگی کے عمل میں ہونے والی پریشانی کی وجہ سے اکثر اس ٹیکس کی ادائیگی کو بھول جاتے ہیں یا اس کی ادائیگی سے کتراتے ہیں۔ لوگوں کی آسانی کے لیے پنجاب حکومت نے ePay پنجاب کے نام سے ایک ایپ لانچ کی ہے جو آپ کو دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر اپنی گاڑی کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے میں مدد دیتی ہے۔

لاہور میں کار ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کا عمل

یہ ایپ IOS اور اینڈرائیڈ دونوں پر دستیاب ہے اور آپ اسے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

اپنے موبائل میں ایپ اوپن کرنے کے بعد آپ ایکسائز اور ٹیکسیشن کا انتخاب کریں گے۔

اس پر کلک کرنے سے آپ کار ٹوکن ٹیکس کا آپشن منتخب کریں گے۔

اس کے بعد پھر آپ اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر درج کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔

کُل ٹوکن ٹیکس واجب الادا آپ کی سکرین پر ظاہر ہوگا، جس کے لیے آپ چالان تیار کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد، آپ کو آن لائن ٹرانسفر یا اے ٹی ایم کے ذریعے آسانی سے اپنی کار کا ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کے لیے ایک منفرد PSID نمبر ملے گا۔

فوائد

یہ ایپ خالصتاً لوگوں کی سہولت کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جس کے استعمال سے آپ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس ایپ کو استعمال کرنے والے لوگوں کو ٹیکس ادا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پنجاب حکومت آپ کے ٹوکن ٹیکس میں بھی چھوٹ دیتی ہے۔ مزید یہ کہ، آپ اپنے موبائل فون کے ذریعے دنیا میں کہیں سے بھی ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.