ہیونڈائی پورٹر کے ‘اے سی’ کیساتھ تین نئے ویرینٹس متعارف کروا دئیے
ہیونڈائی پورٹر کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہیونڈائی نشاط نے پورٹر کے تین ویرینٹس لانچ کیے ہیں جن میں اے سی بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے فیچرز، خصوصیات اور پرفارمنس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ڈیلرز کو لکھے گئے خط میں کمپنی نے کہا ہے کہ انھوں نے ہمیشہ بہترین معیار کی گاڑیاں فراہم کرنے کے لیے صارفین کے تاثرات اور مارکیٹ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اے سی والے پورٹر H-100 کی مانگ کے جواب میں ہمیں گاڑی کے تین نئے اے سی والے ویرینٹس متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ نئے ویرینٹس پہلے سے موجود ویرینٹس کے علاوہ ہیں جو صارفین کو وسیع انتخاب فراہم کریں گے۔
نئے ویرینٹس کی قیمت
کمپنی کے مطابق نئے ویریئنٹس کی ایکس فیکٹری قیمتیں درج ذیل ہیں:
- پورٹر ڈیک لیس AC کے ساتھ – 3899000 روپے
- پورٹر فلیٹ ڈیک AC کے ساتھ – 3919000 روپے
- پورٹر ہائی ڈیک AC کے ساتھ – 3939000 روپے
اس کے مقابلے میں پرانے ویرینٹس کی قیمتیں 3789000 روپے، 3809000 روپے اور بالترتیب 3829000 روپے ہے۔ یعنی کہ نئے اور پرانے ویرینٹس کے درمیان 110000 روپے 90000 روپے اور 110000 روپے کا فرق پایا جاتا ہے۔
ہیونڈائی پورٹر
یہ گاڑی 2019 میں 2600 سی سی ڈیزل یورو-11 انجن کے ساتھ 5 سپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ لانچ کی گئی تھی۔ پورٹر H-100 کی پے لوڈ کی گنجائش 1 ٹن ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس گاڑی کا گزشتہ ویرینٹ ہیونڈائی شہزور تھا جو کہ اس زمانے میں ایک مشہور گاڑی تھی۔
پورٹر H-100 بنیادی طور پر بھاری بوجھ اور سامان کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پچھلے چار سالوں میں اس نے مقامی مارکیٹ میں کافی جگہ بنائی ہے خاص طور پر کہ اس نے مشہور شہزور کی جگہ لے لی ہے۔
کیا آپ کو لگتا ہے کہ Hyundai Porter کے AC ویرینٹس کامیاب ہوں گے؟ کیا نئی قیمتیں جائز ہیں؟ براہ کرم کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔