پاکستانیوں! کیا آپ پیٹرول میں ریکارڈ اضافے کی ایک اور لہر کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ آئندہ کچھ ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال 2023 میں بھی پیٹرول کی قیمتیں 331.38 روپے کی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی تھیں جس کی وجہ عالمی سطح پر تیل کے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے روپیہ کی کی قدر میں کمی تھی۔
اس سے پہلے کہ نئی بننے والی حکومت توسیعی پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کرے۔ آئی ایم ایف نے مبینہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات سمیت کئی درجن اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 0 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ آئی ایم ایف کا تخمینہ ہے کہ جی ایس ٹی کی شرحوں میں اضافے سے 1300 بلین روپے آمدنی ہو سکتی ہے۔ جس سے پاکستان کے جی ڈی پی میں 1.3 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف نے اس ٹیکس کی وجہ سے بڑھنے والی مہنگائی کے ممکنہ اثرات کا اندازہ نہیں لگایا ہے۔
خیال رہے کہ شہری پہلے ہی پیٹرول پر 83.52 روپے کا نمایاں ٹیکس ادا کر رہے ہیں جس میں 60 روپے پٹرولیم لیوی بھی شامل ہے۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت 279.75روپے ہے جو کہ 18 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے ساتھ بڑھ سکتی ہیں جس سے مہنگائی میں اضافے کی نئی لہر دیکھنے کو ملے گی۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ
نگراں حکومت چند روز قبل پیٹرول کی قیمت میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 275.62 روپے تھی۔ اس دوران ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ نئی قیمتیں یکم مارچ 2024 سے آئندہ اگلے پندرہ دن تک لاگو ہیں۔
اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے یعنی 2 فیصد فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بالترتیب 0.80 اور 0.70 روپے اضافے کا امکان طاہر کیا گیا تھا۔
پاکستان میں ہر 15 دن بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے رجحان اور ڈالر کے مقابلے روپے کے شرح تبادلے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کی جاتی ہے۔
پیٹرول پر جی ایس ٹی 18 فیصد کرنے اور قیمتوں میں آئندہ اضافے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ تبصرے کے سیکشن میں ہمیں بتائیں۔