کیا ہیوںڈائی سانٹا فے ایک ماہ بعد لانچ کر دی جائے گی
آج کل پاکستانی مارکیٹ میں مقامی طور پر تیار شدہ ہیونڈائی سانٹا فے کا خاصا چرچا ہے۔ کی لانچ ان دنوں مقامی آٹو مارکیٹ میں چرچا ہے۔ اس لگژری کار کے بارے میں سنجیدہ بات چیت اس وقت شروع ہوئی جب دیوسائی میں اس کا مقامی طور پر اسمبل یونٹ دیکھا گیا۔ رپورٹس اور ہمارے ذرائع کے مطابق، کمپنی گاڑی ٹیسٹنگ فیز میں ہے، یعنی کہ اس کی لانچنگ کافی قریب ہے اور اب ہمارے قابل اعتماد ذرائع نے ہمیں ہیونڈائی نشاط موٹرز کی جانب سے اس نئی گاڑی کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا ہے۔
ان کے مطابق کمپنی پاکستان میں اپنے پانچویں CKD ماڈل کو لانچ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیونڈائی اس کار کو آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کرے گی۔ ذرائع نے ہمیں بتایا کہ یہ یا تو اس مہینے کے آخر یا اگلے مہینے اکتوبر کے شروع میں لانچ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیونڈائی اس مقصد کے لیے لاہور میں ایک میگا ایونٹ منعقد کرے گی۔ اگر ذرائع سچ کہہ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم بہت جلد ہیونڈائی کی نئی کار پاکستان میں دیکھیں گے۔
خاص طور پرسانٹا فے کو پاکستان میں پہلی بار دیکھا جانا کافی حیران کن تھا کیونکہ اس کے لانچ کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی۔ تاہم، پاک ویلز کمیونٹی کے ایک رکن نے پاکستان کے شمالی علاقوں میں کار کو دیکھا اور ہمیں اس کے بارے میں بتایا۔ اس نئی کار کی لانچ یقینی طور پر غیر مستحکم معاشی حالات کی وجہ سے اس وقت جمود کا شکار صنعت میں جوش و خروش کی فضا پیدا کرے گا۔
ہیونڈائی سانٹا فے
سانٹا فے امریکا کی ریاست نیو میکسیکو کا ایک شہر ہے۔ اس ماڈل کی پہلی جنریشن ماڈل 2000 میں سامنے آیا اور تب سے یہ کمپنی کی کامیاب ترین گاڑی رہی ہے۔ درحقیقت سانٹا فے ہیونڈائی کی پہلی سپورٹس یوٹیلیٹی کار ہے اور اپنی لانچ سے لے کر اب تک عالمی سطح پر اس کی فروخت تقریباً 5.3 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
سانٹا فے کی پہلی جنریشن ایک کومپیکٹ سیگمنٹ کے زمرے میں آتی تھی لیکن پچھلے چند سالوں کے دوران اس کا سائز بڑھتا گیا اور اب یہ گاڑی مارکیٹ کے لحاظ سے مِڈ سائز سیگمنٹ میں آتی بناتا ہے۔ یہ 5 سیٹ اور 7 سیٹ آپشنز کے ساتھ آتی ہے۔ ہیوںڈائی گلوبل نے حال ہی میں اس گاڑی کا نیا 5 جنریشن ماڈل متعارف کرایا ہے جو رواں سال کے آخر میں شمالی امریکہ، کوریا اور یورپ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔