خیبر پختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء دو ہفتوں کے لیے بند

0 628

پشاور ٹریفک پولیس نے پیر سے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء بند کر دیا ہے۔ یہ قدم کروناوائرس (COVID-19) کے خطرے کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔ فی الوقت یہ حکم محض دو ہفتوں کے لیے ہے۔ 

البتہ امکان ہے کہ اس میں دو ہفتوں کے بعد مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔ 

پشاور ٹریفک پولیس نے یہ قدم صوبائی و وفاقی حکومت کی جانب سے اسکول، کالج، جامعات، پارک اور شادی ہال وغیرہ بند کروائے جانے بعد اُٹھایا ہے۔ 

اس کے علاوہ پشاور میں دو ڈرائیونگ اسکولز بھی بند کیے جا رہے ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈاکٹروں اور حکومت کی جانب سے دی گئی رہنما ہدایات کی پیروی کریں۔

جدید کروناوائرس دنیا بھر کو متاثر کر رہا ہے اور اب پاکستان میں بھی حکام احتیاطی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یہ اقدامات اٹھانا بہت ضروری ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء معطل کرنے جیسے اقدامات عوام کے لیے پریشانی کا باعث تو ہیں لیکن سب کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات اٹھانا ضروری بھی ہے۔ 

ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے پورے عمل کے دوران آپ کو گاڑی ڈرائیور کرنے جیسے مختلف کام کرنا پڑتے ہیں۔ اس دوران وائرس باآسانی ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو سکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کی معطلی سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو بھی وائرس سے بچائے گی۔ کیونکہ پاکستان میں روزانہ نئے کیس سامنے آ رہے ہیں، اس لیے ایسے اقدامات اٹھا کر وائرس کو روکنے کے لیے اگلے چند ہفتے بہت اہم ہوں گے۔ 

ایسے ہی معلوماتی مواد کے لیے آتے رہیے اور اپنی رائے نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.