کِیا گاڑیوں کی قیمتوں میں نیا اضافہ
کِیا لکی موٹرز نے اپنے سرکلر میں بغیر کوئی وجہ بتائے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے نوٹیفکیشن میں اپنے ڈیلرز کی حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا گیا ہے اور اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ نظر ثانی شدہ قیمتیں 1 اپریل 2023 سے لاگو ہوں گی۔
خیال رہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمتیں ہیں۔
کِیا کی نئی گاڑیاں
کِیا سپورٹیج
- کِیا سپورٹیج فرنٹ وہیل ڈرائیو کی نئی قیمت 7940000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 7790000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 150000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- کِیا سپورٹیج آل وہیل ڈرائیو کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8370000 روپے سے بڑھ کر 8570000 روپے ہو چکی ہے۔
کِیا سٹونک
- کِیا سٹونک ای ایکس کی نئی قیمت 5350000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 5200000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 150000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اسی طرح گاڑی کے دوسرے ویرینٹ کِیا سٹونک ای ایکس پلس کی قیمت 5730000 روپے سے بڑھا کر 5930000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کِیا سورینٹو
کِیا سورینٹو کے تینوں ویریںٹس کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔
- سورینٹو L4 FWD کی قیمت 9540000 روپے سے بڑھا کر 10040000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- سورینٹو AWD کی نئی قیمت 10890000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 10390000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- سورینٹو L5 کی قیمت 10390000 روپے سے بڑھا کر 10890000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 500000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
کِیا پکانٹو
- پکانٹو ایم ٹی کی قیمت 3300000 روپے سے بڑھا کر 3350000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 50000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
- اسی طرح پکانٹو اے ٹی کی قیمت 3550000 روپے سے بڑھا کر 3625000 روپے کر دی گئی ہے۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 75000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔