کِیا شہ زور اور Honri Ve کی قیمت اور بکنگ سے متعلق تفصیلات
ایک دن پہلے دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (DFML) نے مختلف کیٹیگریز اور سیگمنٹس سے تعلق رکھنے والی دو گاڑیاں کِیا شہ زور اور Honri Ve لانچ کیں جنہوں نے مقامی مارکیٹ میں کافی ہلچل پیدا کی۔ ہم نے دونوں گاڑیوں سے متعلق بروقت تمام تر ضروری تفصیلات شیئر کیں، جن میں دونوں گاڑیوں کے فیچرز اور خصوصیات سے لے کر قیمت اور کی خصوصی تصاویر شامل ہیں۔ اور اب ہم یہاں دونوں کی بکنگ اور ڈیلیوری سے متعلق تفصیلات لائے ہیں۔
بکنگ اور ڈیلیوری کی تفصیلات
ڈیوان فاروق موٹرز نے کمرشل گاڑی ڈبل کیبن کِیا شہ زور کی بکنگ کھول دی ہے۔ بکنگ کیلئے ادائیگی کی بات کی جائے تو اس سلسلے میں صارفین کو 10 سے 15 دن کے ڈیلیوری وقت کے ساتھ گاڑی کی پوری رقم ادا کرنی ہوگی۔
دریں اثناء مِنی الیکٹرک گاڑی Honri Ve کی بکنگ کیلئے قیمت کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا جبکہ گاڑی کا ڈلیوری ٹائم ستمبر 2024 ہے۔
فیچر و دیگر خصوصیات
ایکسٹیرئیر
کار کے بروشر میں بتایا گیا ہے کہ یہ گاڑی فرنٹ ڈسک بریک ہیں اور رئیر میں ڈرم بریکس کے ساتھ آتی ہے۔ 155/65/R15 سائز کے ساتھ الائے رمز دئیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ گاڑی میں رئیر سپوئلر اور ہیلوجن ہائیٹ ایڈجسٹ ایبل فرنٹ ہیڈ لیمپس آتے ہیں۔ ڈوئل ٹون سائیڈ ویو مررز کے ساتھ اشارے، کروم اور بلیک فرنٹ گرل، اور ڈی آر ایل بھی گاڑی میں ںظر آتے ہیں۔
انٹیرئیر
گاڑی کے انٹیرئیر کی بات کریں تو یہاں الیکٹرک پاور سٹیئرنگ، نوب ٹائپ ٹرانسمیشن، ڈرائیور اور پیسنجرز دونوں کے لیے 4 طرفہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ، ریئر ویو کیمرہ، فرنٹ اور رئیر الیکٹرک ونڈوز، رئیر سیٹ فولڈنگ، 5 انچ کلر انسٹرومنٹ کلسٹر، 10.25 اینڈرائیڈ سسٹم اور 220 وولٹ کا AC چارجنگ گن کے ساتھ انچ کی انفوٹینمنٹ اسکرین دیکھنے کو ملتے ہیں۔
سیفٹی فیچرز
اس نئی الیکٹرک گاڑی میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، بریکنگ فورس ڈسٹری بیوشن سسٹم، ایئر بیگ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم، چائلڈ سیٹ انٹرفیس، لو سپیڈ پیڈسٹرین وارننگ، ڈرائیونگ کے دوران آٹومیٹک لاک، آٹومیٹک ان لاک آفٹر کولیژن اور رئیر پارکنگ سینسرز دئیے گئے ہیں۔
آپ نئی Honri Ve کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ کامیاب رہے گی؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔