کِیا سپورٹیج پر آسان انسٹالمنٹ آفر لگا دی گئی
پاکستان میں نئی حکومت کو آئے کئی ماہ ہو چکے ہیں اور کار کمپنیز کو اس بات کا اندازہ ہو چکا ہے کہ ملک کو اس جاری معاشی بحران سے نکلنے میں چند سال لگ جائیں گے۔
لہذا، اس دوران اپنی سیلز اور منافع کی شرح کو کم از کم برقرار رکھنے کیلئے کار کمپنیز نے مہشور ماڈلز پر آفرز لگانا شروع کر دی ہیں کیونکہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ دیگر کار سازوں کی طرح لکی موٹرز نے بھی مشہور اپنی کراس اوور کِیا سپورٹیج کیلئے آسان اقساط والا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔
کیا سپورٹیج پر لگائی گئی آفر
کمپنی ایک پرکشش انسٹالمنٹ آفر لے کر آئی ہے جس کی مدد سے آپ سپورٹیج خریدنا کا اپنا خواب پورا کر سکتت ہیں۔ اس پیشکش کے تحت آپ 50 فیصد ڈاؤں پیمنٹ ادا کر کے 18 ماہ کی آسان اقساط پر نئی سپورٹیج حاصل کر سکتے ہیں۔
انسٹالمنٹ پلان
- بیس ویرینٹ سپورٹیج الفا کیلئے آپ کو 50 ڈاون پیمنٹ کی مد میں 3775000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ دریں اثنا، گاڑی کی ماہانہ قسط 209722 روپے ہو گی۔
- اسی طرح سپورٹیج FWD کی ماہانہ قسط 221944 روپے ہو گی جبکہ ڈاؤن پیمنٹ 3995000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
- اس کے علاوہ تیسرے ویریںٹ سپورٹیج AWD کیلئے 4360000 روپے ڈاؤن پیمنٹ کے طور ادا کرنا ہوں گے جبکہ گاڑی کی ماہانہ قسط 242222 روپے ہوگی۔
- سپورٹیج لیمیٹڈ ایڈیشن کی ماہانہ قسط 256944 روپے ہے جبکہ گاڑی کی ڈاؤن پیمنٹ 4625000 روپے رکھی گئی ہے۔
کیا سپورٹیج ایک مقبول ایس یو وی ہے جو اپنے سٹائلش ڈیزائن، آرام دہ انٹیرئیر اور قابل اعتماد کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔ جدید ترین سیفٹی سسٹمز، جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسیع کیبن جیسے فیچرز کے ساتھ سپورٹیج ایک اعلی درجے کی ڈرائیونگ کا تجربہ پیش کرتی ہے۔
۔ کیا آپ چار دستیاب ویرینٹس میں سے ایک خریدنے پر غور کر رہے ہیں؟ نیچے تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات شیئر کریں!