کِیا سپورٹیج کی قیمت میں 300000 روپے کمی

0 9,010

کِیا سپورٹیج نے اپنی کراس اوور ایس یو وی کِیا کی قیمت میں حیران کن طور پر 300000 روپے کمی کر دی ہے۔ گاڑی کے چاروں ویریئنٹس کی قیمتوں میں کمی کی ہت۔ کمپنی نے اس قدم کے پیچھے وجوہات پر بات نہیں کی ہے۔ نئی قیمتیں 4 مارچ 2024 سے لاگو ہوں گی۔

کِیا سپورٹیج

  • بیس ویرینٹ سپورٹیج الفا کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 7550000 روپے سے کم ہو کر 7300000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح سپورٹیج FWD کی قیمت 8040000 روپے سے کم کر کے 7740000 روپے کر دی گئی ہے یعنی کہ گاڑی کی قیمت میں 300000 روپے کمی کی گئی ہے۔
  • سپورٹیج AWD کی قیمت میں 300000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 8770000 روپے سے کم ہو کر 8470000 روپے ہو چکی ہے۔
  • سپورٹیج بلیک ایڈیشن کی قیمت میں 300000 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 9300000 روپے سے کم ہو کر 9000000 روپے ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ کِیا کی باقی کاروں کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں۔

Kia Sportage Price

بُکنگ

سپورٹیج الفا کی بکنگ جزوی ادائیگی کے ساتھ کھلی ہے، جبکہ باقی تینوں ویرینٹس مکمل ادائیگی کے ساتھ بُک کی جا سکتی ہیں۔

اس قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ ملک میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مقامی آٹو مارکیٹ کی سست روی ہو سکتی ہے۔ دیگر کار اسمبلرز کی طرح کِیا کمپنی بھی اپنی کاروں پر متعدد آفرز پیش کر رہای ہے جس میں قسطوں سے متعلق منصوبے، کیش بیک، مفت رجسٹریشن وغیرہ شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے سوزوکی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد صارفین قیمتوں میں اضافے کی ایک نئی لہر کی توقع کر رہے تھے تاہم کِیا پاکستان نے اپنے صارفین کو ایک خوشگوار سرپرائز دیتے ہوئے اس کے برعکس قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.