کِیا سٹونک کا ٹیزر جاری، گاڑی لانچ کب ہوگی؟

0 477

کِیا لکی موٹرز نے سٹونک کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا ہے۔ کِیا سٹونک ایک بی سیگمنٹ وہیکل ہے جس کی لانچ کے بعد پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک نئی کراس اوور ایس یو وی دیکھنے کو ملے گی۔ ٹیزر کے آغاز میں کِیا سپورٹیج، کِیا سوریںٹو اور کِیا پکانٹو کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کمپنئی نے گاڑی کو “SUV for City” کا نام دیا ہے۔ یہ ٹیزر یقینا مارکیٹ میں ایک نئے جوش او ر جذبے کو جنم دے گا۔ جیسا کہ ہم آپ کو پہلے بتا چکے ہیں کہ سٹانک دیگر کراس اوورز کی نسبت چھوٹی گاڑی ہے۔ لہذا اسے شہر میں چلانا ایک بہترین آپشن ہوگا۔ اس کے علاوہ ہم امید کر رہے ہیں کہ کمپنی سٹونک میں بھی اپنے معیار کو برقرار رکھے گی۔

کِیا سٹونک کی متوقع لانچ

مارکیٹ میں کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور ہمارے ذرائع کے مطابق کمپنی اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے وسط تک پاکستان میں سٹونک لانچ کرے گی۔ اور اگر یہ سچ ہے تو کِیا سٹونک کی لانچ قریب ہے۔

فیچرز و دیگر خصوصیات

گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں۔

پیمائش اور ایکسٹیرئیر

کِیا سٹونک کی لمبائی 4140 ملی میٹر، چوڑائی 1760 ملی میٹر ، اونچائی 1520 ملی میٹر اور وہیل بیس 2580 ملی میٹر ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی گراؤنڈ کلیئرنس 183 ملی میٹر ہے۔ گاڑی میں بائی فنکشن پروجیکشن ہیلوجن ہیڈلائٹس، 4 سٹرپ ایل ای ڈی ڈی آر ایل، ہالوجن فوگ لیمپ اور 16 انچ الائے ویلز دئیے گئے ہیں۔

انجن اور ٹرانسمشن

گاڑی میں 1400 سی سی MPI انجن دیا گیا ہے جو 100 ہارس پاور اور  133Nm پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹرانسمش کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو فرنٹ وہیل ڈرائیو کے ساتھ آپ کو 6 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن ملتی ہے۔

انٹیرئیر

کِیا سٹونک میں متوقع طور پر 4.2 انچ کی ایل سی ڈی اور 7 انچ کی ٹچ سکرین دی جائے گی۔ اس کے علاوہ گاڑی میں آپ کو فیبرک سیٹس کے ساتھ 6 وے مینوئل ایڈجسٹمنٹ ڈرائیونگ سیٹس، کی لیس انٹری اور کروز کنٹرول جیسے فیچرز بھی نظر آئیں گے۔

سیفٹی

گاڑی میں 2 ائیر بیگز، رئیر پارکنگ سینسرز، ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ، سٹیبلٹی کنٹرول، ABS,، EBD، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم جیسے سیفٹی فیچرز بھی دئیے جائیں گے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک محفوظ گاڑی ہے۔

قیمت

امید کی جا رہی ہے کہ کِیا سٹونک کی قیمت 35 سے 40 لاکھ روپے مقرر کی جائے گی۔ یہ قیمتی حتمی نہیں ہے کیونکہ کمپنی کیجانب سے گاڑی کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.