کِیا سٹونک بمقابلہ ٹویوٹا یارس – تفصیلی موازنہ

0 28,799

آج ہم کِیا سٹونک کا موازنہ ٹویوٹا یارس ATIV X CVT کے ساتھ کریں گے جو کہ ایک یارس کا ٹاپ ویریںٹ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کِیا موٹرز کیجانب سے پاکستان میں لانچ کی جانے والی کِیا سٹونک کے فیچرز نہیں بتائے گئے۔ تاہم، یہ فیچرز عالمی سطح پر پائے جانے والی کِیا سٹونک کے ٹاپ ویرینٹ کے فیچرز ہیں۔

سیگمنٹ اینڈ باڈی ٹائپ

کِیا سٹونک کرس اوور  SUVباڈی ٹائپ کے ساتھ بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ ہے جبکہ یارس ایک سی سیگمنٹ سیڈان ہے۔

پیمائش

کِیا سٹونک کی لمبائی 4140 ملی میٹر، چوڑائی 1760 ملی میٹر، اونچائی 1520 ملی میٹر جبکہ وہیل بیس 2580 ملی میٹر ہے۔ یارس کی لمبائی 4425 ملی میٹر، چوڑائی 1730 ملی میٹر، اونچائی 1475 ملی میٹر اور وہیل بیس 2550 ملی میٹر ہے۔ گراؤنڈ کلئیرنس کی بات کی جائے تو سٹونک کی گراؤنڈ کلئیرنس 183 ملی میٹر جبکہ یارس کی 175 ملی میٹر ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان میں لانچ کی جانے والی سٹونک میں 1400 سی سی MPI انجن دیا جائے گا جو 100 ہارس پاور اور 133Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یارس میں 1500 سی سی SFI انجن دیا گیا ہے کو کہ سٹونک میں دئیے گئے انجن سے برتر ہے۔

ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو سٹونک 6 سپیڈ آٹومیٹک جبکہ یارس 7 سپیڈ CVT ٹرانسمشن رکھتی ہے۔ دونوں گاڑیاں فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) ہیں۔

ایکسٹیرئیر

کراس اوور کِیا سٹونک میں متوقع طور پر بائی فنکشن پروجیکشن ہیلوجن ہیڈلائٹس دیکھنے کو مل سکتی ہیں جبکہ یارس میں 4 بیم ہیلوجن ہیڈلائٹس دی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 4 سٹرپ ایل ای ڈی DRLs اور ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے جائیں گے جبکہ ٹویوٹا یارس میں ہیلوجن فوگ لیمپس، ایل ای ڈی DRLs نظر آتے ہیں۔

سٹونک میں 16 انچ الائے ویلز دئیے جائیں گے جبکہ یارس 15 انچ الائے ویلز دیکھنے کو ملتے ہیں۔

انٹیرئیر

سٹونک میں متوقع طور پر سٹونک میں 4.2 انچ ایل سی ڈی اور 7 انچ ٹچ سکرین دی جائے گی جبکہ یارس میں 4.2 انچ LCD اور 6.8 انچ ٹچ سکرین دیکھنے کو ملتی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں فیبرک سیٹس دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سٹونک میں ڈرائیو سیٹ کیلئے 6 وے مینوئل ایڈجسٹمنٹ جبکہ یارس میں 4 وے مینوئل ایڈجسٹمنٹ دی گئی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں کی لیس انٹری دی اور آٹو ائیر اکنڈیشن دیا گیا ہے۔ سٹونک میں کروز کنٹرول دیا گیا ہے جبکہ یارس میں یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

سیفٹی

سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو  دونوں گاڑیوں میں 2 ائیربیگز دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیوں میں ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ، سٹیبلٹہ کنٹرول، ABS اور EBD جیسے سیفٹی فیچرز بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ سٹونک میں ٹائر پریشر مانیٹرگ سسٹم اور رئیر پارکنگ سینسرز میں اضافی فیچرز کے طور پائے جاتے ہیں جبکہ یارس میں یہ فیچرز موجود نہیں ہیں۔

قیمت

ٹویوٹا یارس کی موجودہ قیمت 2899000 روپے ہے جبکہ سٹونک کی متوقع قیمت 35 سے 40 لاکھ تک ہوگی۔ سٹونک اپنی مدمقابل یارس سے کافی مہنگی گاڑی ہوگی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.