پروٹون ساگا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

0 13,769

رواں ماہ کے آغاز میں تمام آٹو کمپنیز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ سب سے پہلے کِیا نے قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کے بعد ٹویوٹا، ہںڈا، سوزوکی، پرنس ڈی ایف ایس کے، ہیونڈائی اور یونائیٹڈ موٹرز نے بھی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ جس کے دو ہفتوں بعد کل چنگان اور اب پروٹون ساگا کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

چنگان کی طرح پروٹوں ساگا نے بھی تینوں ویرینٹس کی قیمتوں میں 224000 روپے کا بڑا اضافہ کیا ہے۔ CKD پروٹون ساگا کے تمام ویرینٹس کی نئی کا اطلاق ہو چکا ہے۔

پروٹون ساگا کی نئی قیمت

پروٹون ساگا کی قیمت میں 244000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1925000 روپے سے بڑھا کر 2149000 روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پروٹون ساگا سٹینڈرڈ آٹومیٹک ویرینٹ کی نئی قیمت 2299000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 2075000 تھی۔

پروٹون ساگا ایس آٹومیٹک کی قیمت 2175000 روپے سے بڑھا کر 2399000 روپے کر دی گئی ہے۔

CKD پروٹون ساگا کی ڈیلیوریز

پروٹون نے حال ہی میں پروٹون ساگا کے CKD یونٹس کی پہلی کھیپ روانہ کی ہے جسے ڈیلرشپ یونٹس حاصل کرنے کرنے کے بعد بہت جلد خریداروں کو بک شدہ گاڑیوں کی فراہمی شروع کر دیں گے۔

اسی طرح ساگا کے خریداروں کے لیے ایک ہی دن میں اچھی اور بُری خبر سامنے آئی ہے۔

سال 2021 میں یہ دوسری بار گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں تمام کمپنیوں نے اپنی قیمتوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اضافہ کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ سال بھی اسی طرح گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافیہ کیا جائے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.