ساگا R3 کا لیمیٹڈ ایڈیشن، اونر ریوئیو
آج ہم پروٹون ساگا R3 کا اونر ریوئیو پر بات کریں گے۔ یہ ایک محدود ایڈیشن ساگا ہے کیونکہ یہ پورے ملک میں 100 میں سے 1 ہے، اور عالمی سطح پر صرف 2000 یونٹس تیار کیے گئے تھے۔ R3 ایک سپورٹی ورژن ہے جہاں اس کی انٹیرئیر اور ایکسٹیرئیر میں کچھ اضافی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ 1332 سی سی انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 95 ہارس پاور اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 4-اسپیڈ ٹارک کنورٹر آٹومیٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔
خریداری کا فیصلہ
اونر نے یہ گاڑی اپنے بیٹے کے لیے خریدی۔ اس سے پہلے، اس کے پاس سوزوکی کلٹس تھی، جسے اس نے حادثے کا شکار ہونے پر بیچ دیا۔ اس نے ابتدائی طور پر کِیا پکانٹو پر غور کیا، کیونکہ پروٹون کا شوروم اسی جگہ پر تھا۔ اونر کے مطابق وہ ساگا R3 سے بہت متاثر ہوا۔ خصوصیات اور قیمت کا موازنہ کرتے ہوئے، ساگا زیادہ بہتر نظر آئی، لہذا اونر نے اسی کا انتخاب کیا۔ اونر نے یہ گاڑی 24.5 لاکھ روپے میں خریدی۔
نمایاں خصوصیات
پروٹون ساگا R3 بہت سی خصوصیات سے لیس ہے جس میں ملٹی میڈیا سٹیئرنگ شامل ہے جو لیدر سے لپٹا ہوا ہے، ایک انفوٹینمنٹ سکرین،MID کے ساتھ ایک انسٹرومنٹ کلسٹر، 2 ایئر بیگز، ABS بریک، فرنٹ DRLs، پارکنگ سینسرز، ٹریکشن کنٹرول، ایک ایموبائلائزر، 15 انچ الائے رمز، پاور اسٹیئرنگ اور پاور ونڈوز وغیرہ۔
فیول ایوریج
اونر کے مطابق کار AC کے ساتھ شہر کے اندر 13 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتی ہے، جو کہ اس کے چھوٹے انجن کے باعث متاثر کن ہے۔ اونر نے گاڑی شہر سے باہر نہیں لے کر گیا۔ اسی لیے وہ ہائی وے پر ایندھن کی اوسط سے لاعلم ہے۔
گاڑی میں نہ پائے جانے والے فیچرز
مالک کو لگتا ہے کہ کار میں ریٹریکٹیبل مررز ہونے چاہیے تھے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں انفوٹینمنٹ سسٹم میں نیویگیشن سسٹم بھی نہیں ہے جو کہ ایک مفید فیچر ہوتا ہے۔
دیکھ بھال
مالک نے 5000 کلومیٹر کے بعد ایک بار تیل بدلا ہے جس کی قیمت تقریباً 6000 روپے ہے جو کہ بہت معمولی ہے۔ مالک کے مطابق پروٹون کی آفٹر سیل سروس بہت متاثر کن رہی ہے کیونکہ انہوں نے ایک ناقص حصے کو مفت میں تبدیل کیا اور گاڑی کی حالت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا۔
اسپیئر پارٹس
سپیئر پارٹس صرف پروٹون کی ڈیلرشپ پر دستیاب ہیں، اور کچھ پرزہ جات کے لیے وقت درکار ہو سکتا ہے کیونکہ انہیں درآمد کرنا پڑتا ہے۔ ان پارٹس کی قیمتیں کچھ زیادہ نہیں ہیں، اور اونر باقاعدگی سے پاکستان سے باہر سفر کرتا ہے، اس لیے اس کے پارٹس کی عدم دستیابی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔