چنگان اوشان X7 کی قیمت محدود مدت کیلئے کم کر دی گئی

1 24,326

چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست محدود مدت کی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔ اب آپ بالکل نئی اوشان X7 بُک کروا سکتے ہیں اور 200000 روپے کی بڑی بچت کر سکتے ہیں! اس کا مطلب ہے کہ آپ اس کراس اوور SUV کے تینوں ویرینٹس پر 200000 روپے کی بچت کر سکتے ہیں۔

یہ پریمیم SUV اپنی جدید ڈیزائن، ایڈوانس سیفٹی فیچرز، اور کشادہ انٹیریئر کی وجہ سے فیملیز اور ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے بہترین گاڑی ہے۔

آفر سے متعلق تفصیلات

اوشان X7 کے بیس ویرینٹ کی قیمت صرف 8099000 روپے ہے اور یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اس کا پاورفل انجن یقینی بناتا ہے کہ چاہے آپ شہر کی سڑکوں پر گاڑی چلا رہے ہوں یا ہائی وے پر، آپ کا سفر ہموار اور آرام دہ ہو۔

لیکن جلدی کریں کیونکہ یہ آفر صرف 31 اکتوبر 2024 تک دستیاب ہے۔ ابھی بُکنگ کروا کر، آپ اوشان X7 کو کم قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں اور اِس SUV کی کارکردگی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

چنگان اوشان X7 کے فیچرز اور دیگر خصوصیات

اوشان X7 کے تمام ویرینٹس میں ایک ہی انجن میں پیش کیا گیا ہے جو کہ 1.5 لیٹر 4 سلنڈر ٹربو چارجڈ ہے جو 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ مارکیٹ میں یہ سب سے زیادہ طاقتور 1.5 ٹربو انجن ہے۔ یہ گاڑی کو 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک 9 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں لے جاتا ہے۔

مزید یہ کہ یہ گاڑی صرف فرنٹ وہیل ڈرائیو میں دستیاب ہے۔ اس انجن کا 7-اسپیڈ DCT ٹرانسمیشن بہت مؤثر طریقے سے پاور فراہم کرتا ہے۔

اوشان X7 کئی فیچرز سے لیس ہے، اور اس فیوچر سینس ویرینٹ میں اضافی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ یہ گاڑی LED ہیڈ لائٹس، فرنٹ 6 وے الیکٹرک ہیٹڈ اور وینٹیلیٹڈ سیٹیں، 10.25 انچ انفوٹینمنٹ سسٹم، ملٹی میڈیا سٹیئرنگ، پینورامک روف، 4 ایئر بیگز، 360 ڈگری کیمرہ، پارکنگ سینسرز وغیرہ کے ساتھ آتی ہے۔

فیوچر سینس پیکج میں ڈائنامک ریڈار کروز کنٹرول، کولیژن وارننگ، ایمرجنسی بریکنگ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹر، سمارٹ پروگزیمیٹی انٹری اینڈ ایگزٹ سسٹم، سٹیبلیٹی کنٹرول، ہِل ڈیسنٹ اور ہِل ہولڈ کے علاوہ چند اور جدید فیچرز شامل ہیں۔

آپ کا چنگان پاکستان کی حالیہ اوشان X7 کی آفر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا آپ اس کا فائدہ اٹھانے جا رہے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.