چیری ٹیگوز کی پاکستان میں تیاری شروع

0 2,842

چند ہفتے قبل گندھارا نیسان لمیٹڈ نے صارفین کو ایک نیا آپشن دیتے ہوئے اپنی کراس اوور ایس یو ویز ٹیگو 4 پرو اور ٹیگو 8 پرو کو لانچ کیا اور اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گندھارا اسمبلی پلانٹ میں ان گاڑیوں کی مقامی طور تیاری پہلے ہی مکمل طور پر جاری ہے۔ کمپنی کے مطابق، ان گاڑیوں کی تیاری چیری انجینئرز اور ماہرین کی نگرانی میں جاری ہے۔ یعنی کمپنی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ان کراس اوور کا معیار اعلیٰ درجے کا ہو۔

پروڈکشن کی چند جھلکیاں یہ ہیں۔

جیسا کہ ہم نے آپ کو پہلے بتایا تھا، 4 پرو اور 8 پرو دونوں کی بکنگ 26 مارچ 2022 کو شروع کی گئی تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ان گاڑیوں کو لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان اور گجرات، پاکستان میں پھیلے چیری پاکستان کے ڈیلرشپ نیٹ ورک سے بُک کر سکتے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ ٹیگو 4 اور ٹیگو8  کے آغاز کے ساتھ صارفین کو پہلے سے سیر شدہ کراس اوور سیگمنٹ میں اچھی کاریں ملیں گی۔ مقامی صارفین ان کراس اوور SUVs کو پاکستان میں پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ تقریباً تمام نئی لانچ کی گئی ایس یو ویز خرید رہے ہیں۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے، چیری پاکستان نے اپنے کراس اوور کو دو حصوں میں متعارف کرایا ہے، (یعنی B+ اور C سیگمنٹ) تاکہ ایم جی ZS، سپورٹیج ایلفا کے ساتھ ساتھ  ٹویوٹا فارچیونر اور کِیا سورینٹو جیسی کاروں سے مقابلہ کیا جا سکے۔

مزید وضاحت کے لیے، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹیگو 4 پرو  ایک B+ سیگمنٹ ایس یو وی ہے جس میں 1500 سی سی  TCiانجن دیا گیا ہے اور اس کا مقابلہ سپورٹیج ایلفا، ایم جی زیڈ ایس اور اس کیٹیگری میں موجود دیگر سیڈانز سے ہے۔ اس کے علاوہ ٹیگو 8 پرو 1600 سی سی 1.6 TGDi انجن کے ساتھ ایک سی سیگمنٹ 7 سیٹر SUV ہے جو کہ اسی زمرے میں فارچیونر اور سورینٹو جیسے ماڈلز سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

ہمیں امید ہے کہ کمپنی مارکیٹ میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے گی۔ تاہم، اس کا زیادہ تر انحصار بروقت ترسیل اور مناسب قیمتوں پر اسپیئر پارٹس کی دستیابی پر ہوگا۔ اگر کمپنی ان اہداف کو حاصل کر لیتی ہے تو یہ پاکستانی آٹو انڈسٹری میں بہت جلد ایک اہم کھلاڑی بن جائے گی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.